|
" عظیم ہستی "
ماں ایک ایسا وجود ہے ، جو ہمیشہ عظمت کی بلندی پر رہتا ہے ۔ اولاد کے لئے ہی نہیں ہر بچے کے لیے ایک سا جذبہ صرف ماں کی شان ہے ۔ کائنات کی تصویر میں جو سب سے زیادہ خوبصورت رنگ ہے وہ ماں ہے ۔ آج اپنی ماں کی عظمت کی وہ تصویر دیکھی ، جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ جب میرے بیٹے کی آواز کا درد میرے کانوں سے ٹکرایا ۔ وہ کہہ رہا تھا ۔ " ابو ! میرے لئے وہ لمحہ بہت دکھ بھرا تھا ، جب مجھے ڈکلیئر کرنا تھا کہ جو شخص میرے سامنے ہے وہ مر چکا ہے ۔ میں دن میں کتنے لوگوں کو مردہ ڈکلیئر کرتا ہوں ۔ مگر آج میں اس ہستی کے پاس کھڑا رو رہا تھا ۔ سوچ رہا تھا جن دعاؤں کی طفیل آج اس مقام پر ہوں ، وہ دعائیں میرے سامنے مردہ ہیں ۔ میرے لئے زندگی کا پہلا امتحان تھا ۔ جہاں میرے قلم ، میرے الفاظ اور میرے آرڈر میں کپکپاہٹ تھی ۔ وہ ہاتھ جو ہمیشہ ہمارے لئے اللہ کے سامنے پھیلے رہتے تھے ، آج سے ساکت ہو گئے تھے " درد کا احساس جو اسکے لفظوں میں تھا ، یہ سب اسی عظیم ہستی کا مرہون تھا ۔ جسے وہ دادی کہتے ہیں اور جس کا بیٹا ہونے کا اعزاز مجھے بھی حاصل ہے ۔اللہ اپنی رحمتوں کی آغوش میں رکھے اور جنت نصیب کردے ۔ آمین شکریہ آزاد ہاشمی |
Sunday, 29 January 2017
عظیم ہستی "
Subscribe to:
Comments (Atom)