24 جولائی 2017ء ، سوموار
29 شوال المکرم 1438ھ
09 ساون 2074 ب
24 جولائی کے اہم واقعات
● 1206ء قطب الدین ایبک کی لاہور میں تاج پوشی۔
● 1793ء فرانس نے دنیا کے پہلے کاپی رائٹ قانون کو منظوری دی۔
● 1823ء چلی میں غلامی کے رواج کا خاتمہ ہوا۔
● 1886ء چین نے برما کیلئے برطانوی تحفظ حاصل کیا۔
● 1870ء امریکہ اور پڑوسی ملکوں کے درمیان پہلی ریل خدمات شروع ہوئیں۔
● 1890ء سوبھا بازار کلب فٹبال ٹیم کسی انگلیش ٹیم کو ہرانے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بنی۔
● 1901ء مشہور افسانہ نگار او ہنری، غبن کے جھوٹے الزام میں 3 سالہ قید سے رہا ہوا۔
● 1924ء پیرس میں عالمی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کا قیام عمل میں آیا۔
● 1938ء انسٹینٹ ’کافی‘ کی ایجاد ہوئی۔
● 1954ء پاکستان میں کمیونسٹ پارٹی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
● 1957ء مولانا بھاشانی نے نیشنل عوامی لیگ بنانے کا اعلان کیا۔
● 1957ء امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
● 1959ء امریکی صدر نکسن اور روسی صدر خردشیف کے درمیان "کچنڈیبیٹ " کا انعقاد۔
● 1961ء امریکی تجارتی طیارہ کا کیوبا میں اغوا، یہ دنیا میں طیارہ اغوا کا پہلا حادثہ تھا۔
● 1965ء اسلام آباد میں اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔
● 1969ء کامیاب مشن برائے چاند سے واپسی پر اپالو 11 بحفاظت اوقیانوس میں اتارا گیا۔
● 1974ء قبرص میں جمہوریت کا قیام۔
● 1975ء خلائی گاڑی اپولو۔18 زمین پر واپس آئی۔
● 1977ء لیبیا اور مصر کے دوران چار دنوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا۔
● 1981ء محمد علی رضاعی ایران کے صدر منتخب ہوئے۔
● 1982ء جاپان کے ناگاساکی میں زبردست بارش سے زمین کھسک جانے کی وجہ سے ایک پل کے منہدم ہوجانے سے 299 افراد ہلاک ہوئے۔
● 1985ء وزیراعظم راجیو گاندھی اور سکھ لیڈر ہرچند سنگھ لونگاوال کے درمیان امن معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
● 1989ء بھارتی لوک سبھا میں بیشتر حزب مخالف کے ارکان نے ایوان سے استعفی دیا۔
● 1990ء عراق کے کویت سے متصل اپنے سرحدی علاقوں میں تیس ہزار فوجیوں کی تعیناتی کے بعد امریکہ نے خلیج میں موجود اپنے جنگی جہاز کو مستعد کر دیا گیا۔
● 1994ء شمال مشرقی ہند کے واسبری میں ووڈو انتہا پسندوں نے اقلیتی فرقے کے 37 افراد کا قتل کیا۔
● 1996ء سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کے ایک مضافاتی علاقے میں سواریوں سے کھچا کھچ بھری ایک گاڑی میں ہوئے بم دھماکہ میں 57 لوگ مارے گئے اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
● 1998ء ہندوستان نے روس کے ساتھ طیارہ بردار جہاز خریدنے سے متعلق ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
● 2000ء ایس وجے لکشمی شطرنج میں گرانڈ ماسٹر خطاب جینے والی پہلی خاتون بنی۔
● 2001ء سری لنکا میں بھنڈرا نائیکے ہوائی اڈے پر لبریشن ٹائیگرس آف تمل ایلم کے 14 باغیوں نے حملہ کرکے 11 طیاروں کو تباہ کر دیا اور 15 کو نقصان پہنچایا۔
● 2014ء کو بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجیئرز کے لئے روانہ ہونے والا طیارہ اے ایچ 5017 خراب موسم کے باعث لاپتہ ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق مسافر طیارے میں 116 مسافر سوار تھے جن میں 51 فرانسیسی شہری تھے۔
ولادت
● 1937ء منوج کمار، بھارتی اداکار
● 1947ء ظہیر عباس، پاکستانی کرکٹر
● 1951ء کرس اسمتھ، برطانوی سیاستدان
● 1969ء جینوفر لوپز، برطانوی ادکارہ، گلوکارہ
وفات
● 1862ء مارٹن وان بورن، آٹھواں امریکی صدر (پیدائش: 1782ء)
● 1964ء ماکسیم ریلسکی (یوکرینی شاعر)
● 1974ء سر جیمس چاڈوک،
نیوٹران کو تلاش کرنے والے اور جوہری بم بنانے سے متعلق مین ہیٹن منصوبہ پر کام کرنے والے انگلینڈ کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان (پیدائش: 1891ء)
● 1986ء قدرت اللہ شہاب، پاکستانی بیوروکریٹ اور معروف مصنف (پیدائش : 1920ء)
تعطیلات و تہوار
● امریکہ یوٹاہ 1847ء میں پہلے مورمن پائیونیر کی آمد کی یاد میں پائیونیر کا دن منایا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment