" عید میلاد النبی اور ہم "
اس میں کیا شک کہ اس کائنات کا حسن ہی " اللہ کے حبیب " کی ذات سے ہے . ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے آپ کی مبارک ذات سے ہدایت کی روشنی میں تبدیل ہوئے . ایک مسلمان کیلئے یہ دن عید ہے اور عید ہونا چاہئیے . ہم جو بھی عیدیں مناتے ہیں , سب آپ صل اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے ملی ہیں . اسلئے خوشی منانی چاہئیے اور بھر پور انداز میں منانی چاہئیے . فروعی اختلافات کیا ہیں , دلائل کیا ہیں , تاریخ کیا ہے , روایات کیا ہیں , مفتی کیا کہتے ہیں . سب جو بھی کہیں , عید میلادالنبی عشق رسول کا حصہ ہے .
یہاں جو امر سب سے زیادہ اہم ہے , وہ ہے عشق رسول صل اللہ علیہ وسلم . مگر عید میلادالنبی منانے میں راگ اور رنگ کا ملاپ آپ کے اسوہ کی ضد ہیں . یہ عشق نہیں آپ کے تقدس اور مقام کی کھلی تضحیک ہے . عید یہ ہے کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ہم گمراہی سے نکلے , مسلمان ہوئے اور اللہ کے کامل دین میں داخل ہوئے . اگر ہم گمراہوں کے طرز اور بود باش کیطرح عید میلاد النبی منائیں گے . ایک وقار سے گر جائیں گے . تو آپ ص کی حقیقی شان کی نفی ہو گی . خیال رکھنا ہو گا کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی حدود میں رہ کر خوشی کا اظہار کریں . خیرات کریں , یتیموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں , اخوت اور یگانگت کا ماحول بنائیں , کسی کی دل آزاری نہ کریں . گویا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو اختیار کریں . جلسے کریں , جلوس نکالیں مگر کوشش کریں کہ کسی کی دل آزاری اور بغض آپ کے مزاج سے الگ ہو جائے . رحمتیں لوٹتے ہوئے , زحمتیں بانٹنے سے بچیں . یہ وہ اسوہ ہے جو اپنانے سے , جسے اختیار کرنے کا عہد کرنے سے عید میلاد النبی کا رنگ مزید نکھرے گا . آپ کے ہاتھ اور زبان سے خوشیاں تقسیم ہوں , تو آپ کی عید کے ساتھ دوسروں کی بھی عید ہو جائے گی . ایسا ماحول بنانے سے اگلے سال وہ بھی عید کا انتظار کریں گے , جو ابھی اگاہ نہیں کہ نبی کی میلاد کا دن بھی عید ہی ہوتا ہے .
ازاد ھاشمی
21 نومبر 2016
Saturday, 24 November 2018
عید میلاد النبیؐ اور ہم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment