Monday, 14 January 2019

چغلی کرنا بھی فساد ہے ( 10 )

چغلی کرنا بھی فساد ہے ( ١٠ )"
ہمارے بہت سارے معمولات زندگی میں ایسے افعال ہوتے ہیں ، جنہیں ہم معمولی سمجھتے ہیں ، اور اپنے روز مرہ کا حصہ بنا لیتے ہیں ۔ جیسے چغلی کرنا ۔
چغلی یہ ہے کہ کسی کی ایسی بات کو دوسرے ایسے شخص کے ہاں پہنچانا جس کو سن کر وہ اس سے بدگمان اور ناراض ہو جائے اور ان کے باہمی تعلقات خراب ہو جائیں۔
جب کہ اسلام صلح و صفائی اور آپس میں مضبوط رشتے کی تعلیم دیتا ہے اور چغلی اس کیلئے ایک انتہائی خطرناک عمل ہے ۔
چغلی کھانا زبان کا ایک بدترین اور قبیح عیب ہے، جس کی وجہ سے ایک صحیح سالم معاشرے کے افراد ایک دوسرے سے بدظن ہوجاتے ہیں، ایک دوسرے پرسے اعتماد اٹھتا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے کی اخلاقی ترقی رک جاتی ہے۔ وہی معاشرے زیادہ بہتر ہوتے ہیں اور وہی ترقی کرتے ہیں جہاں اعتماد کی فضا برقرار ہو ۔
آزاد ھاشمی
١٤ جنوری ٢٠١٩

No comments:

Post a Comment