|
" قرانی علوم سے آگاہی کیسے "
انتہائی خوشی کی بات ہے کہ چند دوست قرآن کے علوم سے آگاہی عام کرنے کا مبارک قدم اٹھا رہے ہیں ۔ اسکا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس کار خیر کا آغاز دیہاتی علاقوں سے اور سکول کے طالبعلموں سے کیا جا رہا ہے ۔ قابل تحسین ہیں یہ لوگ ، جو اس نیک اقدام کا آغاز کر رہے ہیں ۔ یہ عمل کسی ایک گروپ کا نہیں ، ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اپنی استطاعت ، علم اور جذبے کے تحت اس تحریک کی رہنمائی بھی کریں اور ساتھ بھی دیں ۔ قرآن پاک کا پیغام کیا ہے ، اسکو عام کرنا اصل کام ہے ۔ قرآن ایک بلیغ اور عام فہم کتاب ہے ، صرف توجہ سے سیکھنے کی طرف رغبت دلا دینے سے ، بہت سارے رموز قرآن خود بخود سمجھ آنے لگتے ہیں ۔ قرآن ایسی کتاب ، جس کی ہر آیت پہلی آیت کا مفہوم کھول دیتی ہے ۔ جتنی بار پڑھا جائے اتنی بار رموز کے نئے باب کھلتے ہیں ۔ جب اللہ کے حکم کے مطابق فکر اور سمجھ کر پڑھا جائے تو بہت سے فروعی اختلافات از خود دم توڑ جاتے ہیں ۔ شائد اسی سبب مسالک کی جنگ میں کودنے والوں نے عام فرد کے ذہن میں پختگی سے بٹھا دیا کہ قرآن کو امدادی کتب سے ہی سمجھا جا سکتا ہے ۔ شکر ہے کہ کچھ لوگ اس تاثر کے ازالے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔اللہ انکی مدد فرمائے ۔ شکریہ آزاد ہاشمی |
|
Friday, 17 February 2017
قرانی علوم سے آگاہی کیسے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment