آخر وہ کیا ایسے اسباب ہیں , جو مذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنے نہیں دیتے -
یہ ایک عام سا سوال ہے , جسے کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں سوچتا - حالانکہ اس سوال کے پیچھے بہت سے حقائق ہیں , جو امت مسلمہ میں انتشار کا سبب ہیں - آج کی ساری دہشت گردی اسی سوال کے جواب میں چھپی ہوئی ہے - دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان رسوائی کا شکار ہیں , وہ بھی اسی وجہ سے ہیں , جو اس سوال کا جواب ہے -
ہمارے یہ سب مذہبی لیڈر , مسلمان ملکوں کے سربراہ اور علماء , کافروں سے , ملحدوں سے , مشرکوں سے تو تعلقات تو استوار کر لیتے ہیں - جو ہمارے نبی پاک کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں , یا جو ان توہین کرنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں , ان سے مراسم رکھتے ہیں -
مگر الله کی توحید کو ماننے والے , نبی پاک کی نبوت کے پیروکار , قران کو اپنا نظام ماننے والے مسلمان بھائیوں سے اختلافات کی خلیج کو کم کرنے کی کوشش نہیں کرتے -
کیا ہمارے ان مذہبی رہنماؤں کی یہ ڈگر , کہ فروعی بحثوں سے مسلمان بھائیوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا ڈالا - عبادت گاہوں کو سیاسی اکھاڑے بنا ڈالا , اسلام دوستی ہے یا اسلام دشمنی ہے -
اور جو کوئی بھی مسلمانوں میں اختلافات کی پزیرائی کرتا ہے , وہ اسلام کی خدمت کے نام پر دھوکہ کرتا ہے , وہ کوئی بڑا لیڈر ہے , بہت بڑا عالم دین ہے , بہت بڑی مذہبی جماعت ہے یا کوئی بھی ہے - ہمیں اپنے ان دشمنوں کو پہچان لینا چاہیے -
یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں قران پاک میں کہا گیا ہے - یہ اصلاح کرنے والے نہیں فساد پھیلانے والے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کر رہے ہیں -
الله ان کو ہدایت دے اور ہمیں بھی ان دشمنوں سے محفوظ رکھے -
آمین
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment