Wednesday, 14 November 2018

یہود اور مسلمان (2)

  یہودی اور مسلمان (2 )
یہودیوں کی اسلام سے عداوت آغاز حضرت اسحٰقؑ اور حضرت اسماعیلؑ سے شروع ہوتا ہے ۔ انکا ایمان ہے کہ بنی اسرائیل ہی واحد قوم ہے جن کو نبوت پر اختیار ہے ۔ وہ حضرت اسحقؑ کو  بنی اسرائیل کا جد امجد سمجھتے ہیں اور نہایت ہی عزت و تکریم دیتے ہیں لیکن حضرت اسماعیلؑ  کو بہت ہی برے اور بھدے الفاظ سے یاد کرتے ہیں . انبیاء کی اکثریت بنی
اسرائیل سے رہی ہے ، سوائے چند انبیاء کے جو حضرت اسماعیل سے ہیں اور صاحب کتاب نبی اور رسول ہیں جیسے حضرت عیسیٰ اور حضرت محمدؐ ۔  حضرت عیسیٰ کو مصلوب کر دینا یہود اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں گرچہ یہ عمل  بعد میں یہود کے تنزلی کا باعث بنا ۔
حضرت محمدؐ کے اعلان نبوت کے وقت چونکہ یہود دگرگوں حالات کا شکار تھے مگر انہوں نے اپنی رقابت میں کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا ، جس سے مسلمانوں کو اور اسلام کو زک پہنچائی جا سکے ۔ اور آج تک اسکا تسلسل جاری ہے۔ 
یہودی حضرت لوطؑ  کو نعوذ باللہ ایک زانی کے بطور پیش کرتے ہیں ۔ جسے اسلام نے رد کیا اور لوطؑ کو معتبر نبی کے طور پر پیش کیا ۔
مسلمانوں سے عناد کی انتہا ہے کہ یہودی کسی مسلمان کے ہاتھ سے ذبح کیے ہوئے حلال جانور کو بھی یہودی کے لیے کھانا جائز نہیں سمجھتے ہیں ۔
۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔
آزاد ھاشمی
نومبر ١٤ ، ٢٠١٨

No comments:

Post a Comment