یزید اور یہود "
غزوہ خیبر کے بعد ، یہود کا اصل ہدف " حضرت علیؑ " ہوگئے ۔ انہیں یہ یقین ہوگیا کہ علیؑ اور اولاد علیؑ کی موجودگی میں وہ اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ اس مقصد کیلئے انہیں بنو ہاشم کے مقابل کسی ایسے قبیلے کی تلاش تھی ، جو انکے عزائم کو بہتر طریقے سے پورا کر سکے ۔ اسلام کی ابتداء سے فتح مکہ تک اللہ کے نبیؐ کی مخالفت میں پیش پیش " بنو امیہ " تھے ۔ بعض مابین جنگوں میں بنو امیہ کے کئی اکابر روساء بھی مارے گئے ۔ اور خاص کر جنگ احد میں ابوسفیان کی بیوی " ہندہ " کا حضرت حمزہؓ کا سینہ چیر کر دل چبا
ڈالنا ، کان اور ناک کاٹنا ، اور وہ بھی ایک عورت کے ہاتھوں سفاکی کی انتہاء تھی ۔ یہ وہ کردار تھا جس پر یہود نے " بنو امیہ " کا انتخاب کیا ۔ تاریخ کو کتنا بھی تبدیل کر دیا جائے ، بعض حقائق سامنے آ ہی جاتے ہیں ۔ بنو امیہ کے پہلے خلیفہ نے ایک عیسائی خاتون ’میسون‘ سے شادی کر لی ۔ موصوفہ ہی یزید کی ماں تھیں ۔ کہا جاتا ہے کہ معاویہ سے شادی بھی موصوفہ کے کردار کی پستی کے باعث تھی اور بعد میں معاویہ نے اسے واپس اسکے قبیلے میں بھیج دیا تھا ۔ تاریخی حقائق
سے واضع ہے کہ یزید کی پیدائش بھی اسی قبیلے میں ہوئی ، جہاں اسکی ماں " میسون " قیام پذیر تھیں ۔ یزید کی ماں کو حمل کیصورت میں معاویہ نے الگ کیوں کیا ؟ اور یزید کی پیدائش سے ابتدائی عمر کی ساری تربیت عیسائی اور یہودی ماحول میں کیوں ہونے دی ؟ ایسے بیشمار سوالات اٹھتے ہیں ۔ ہم صرف وہ ابتدائی دور دیکھ رہے ہیں ، جس میں یزید کی پرورش ہوئی تاکہ یہ سمجھ آ سکے کہ آل رسولؐ پر مظالم صرف یزید کا حصول اقتدار ہی نہیں تھا ، بلکہ دوسرے عوامل بھی اسکا حصہ تھے ۔
یزید کی پیدائش کے وقت دائیاں بھی عیسائی تھیں۔ میسون کا تعلق بنی کلاب قبیلے سے تھا، بنی کلاب عیسائی تھے۔ میسون ’بجدل کلبی‘ کی بیٹی تھی۔ بجدل کلبی خود بھی عیسائی تھی ۔ یزید کا معلم بھی ادبیات عرب کا ایک ماہر شخص تھا جس کا نام ’اخطل‘ تھا۔عیسائی پادریوں ’’یوحنا‘‘ اور ’’سرجیوس‘‘ نے اس کی تربیت کی تھی۔
یزید کو پورے ایک عیسائی ماحول میں تربیت ملی اور ایک خاص اہداف کے تحت اسے پالا پوسہ گیا، اسے رزم و بزم کے تمام اصول سکھائے گئے جو اسکی عادت بن گئے ۔ لیکن اسلام نام کی کوئی چیز اس نے اپنے دور تربیت میں نہ سنی اور نہ سیکھی ۔یہی وجہ تھی کہ مرگ معاویہ کے بعد جب وہ مسند خلافت پر بیٹھتا ہے تو یہی کہتا
"ماجاء نبی و لا وحی نزل"
معاذ اللہ نہ کوئی نبی آیا اور نہ کوئی وحی نازل ہوئی۔
۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔
آزاد ھاشمی
٢٩ اگست ٢٠١٩
Thursday, 29 August 2019
یزید اور یہود(1)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment