اے الله ! بندگی کے سارے سلیقوں سے نا آشنا ہوں - میرا ہر عمل ریا اور دکھاوا ہے - انسانوں کی نظر میں پنسدیده بننے کی تگ و دو کرتا رہتا ہوں - اپنے لباس , اپنے
چہرے , اپنے کردار پہ لبادہ شرافت اوڑھے پھرتا ہوں - لوگوں کی زبانوں سے اپنی ستائش اور تعریف میری آرزو رہتی ہے -
دنیا سے تو چھپا لیتا ہوں مگر تیری ذات سے کیسے چھپاؤں , تو سب جانتا ہے -
اے الله ! اب زندگی کا سفر مکمل ہونے کو ہے - چراغ سحری کے بھجنے کا وقت آنے والا ہے -
تیری رحمتوں پر ایمان رکھتا ہوں , دل سے مانگنے والے کو کبھی مایوس نہ کرنا تیری شان ہے -
ایمان کامل رکھتا ہوں کہ تیرے حبیب کا امتی ہوں اور تو نہیں چاہے گا کہ روز محشر تیرے حبیب کا امتی رسوا ہو -
ایک آرزو قبول فرما -
ایک ایسا سجدہ کرنے کے توفیق دے دے , جو تجھے راضی کر دے - اور میری بخشش کا سبب بن سکے -
ایک ایسا عمل جو میری خطاؤں کا کفارہ ہو سکے - آمین -( آزاد ہاشمی )
Wednesday, 22 March 2017
اے اللہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment