Sunday, 9 July 2017

جمشید دستی کے نام

" جمشید دستی کے نام "
السلام و علیکم ! اللہ کا نظام ہے کہ ہر فرعون کا تکبر ایک عام طبقے سے اٹھنے والے نے توڑا ہے ۔ اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے یہ کام تمہارے سپرد کر دیا ۔ اور تمہیں دیکھ کر بہت سارے بے بس بھی ہمت کرنے لگیں گے ۔ طاقت کے سامنے سر مت جھکانا ۔ جبر کی رات بہت مختصر ہو کرتی ہے ۔ امن کا دن ضرور طلوع ہوتا ہے ۔
آپ سے کوئی شناسائی نہیں ، مگر جو سنا ہے وہ یہ ہے کہ تم اپنے حلقہ ہائے احباب میں استحصال زدہ لوگوں کی آواز ہو ۔ سلام ہے تمہاری جرات کو ۔
جو قانون صرف اشرافیہ کی حفاظت کرے ، اسکی اطاعت اللہ کے قریب نا پسندیدہ ہے ۔
سنا ہے جبر سے تمہاری پلکیں بھیگنے لگی ہیں ۔ ایسا مت کرو ۔ جابر یہی چاہتا ہے کہ تمہیں نشان عبرت بنا دے ۔ اس حریت کی چنگاری کو آگ بننے سے پہلے بجھا دے ۔ اسے بجھنے مت دینا ۔ خود کو تنہا مت جاننا ، استحصال کا شکار طبقہ بہت بزدل ہوا کرتا ہے ۔ وہ کبھی تمہاری پشت پہ کھڑا نہیں ہو گا ۔ فتح اللہ کیطرف سے تمہارا مقدر ہو گی ۔ استقامت سے کھڑے رہنا ۔ میرا رب دیکھ رہا ہے ۔ وہ ضرور مدد کرے گا .
ازاد ھاشمی ۔

No comments:

Post a Comment