" چھوٹی چھوٹی قربانیاں "
الحمدوللہ ! تحریک فلاح انسانیت کی آواز پر بہت سارے دوست ، اپنی پوری توانائی سے متحرک ہو چکے ہیں ، بہت سارے دوست ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ۔ اب الے مرحلے کی تیاری کیلئے چند تجاویز ہیں ۔ کچھ دوست اس خوف میں ہیں کہ یہ بھی چندہ بٹورنے کی ایک کوشش ہے ۔ کچھ دوست یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم انہیں اسلئے متحرک کر رہے ہیں کہ ان سے مالی اعانت مانگیں گے ۔ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایسا کوئی پلان نہیں ہے اور نہ ہوگا ۔ ہمارا پروگرام چھوٹی چھوٹی قربانیوں کا متقاضی ہے ۔
١- ایک یہ کہ تحریک کے ساتھ دوست اپنے قریبی دوستوں کو متعارف کرائیں تاکہ یہ پیغام عام ہو جائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ معاونین مل سکیں ۔
٢ . اپنے ارد گرد دیکھیں کہ کتنے لوگ ایسے ہیں ، جو محض ایک کپ چائے یا ایک پیکٹ سگریٹ کی قربانی دے سکتے ہیں ۔ اس چھوٹی سے قربانی سے پورا نظام بدل جائے گا ۔
٣- آپ سے صرف پانچ منٹ ہر روز درکار ہیں ، جس میں آپ اپنے قیمتی مشورے دے سکیں ، کوئی سوال ہو ، تجویز ہو اور کوئی پیش رفت ہو اگاہ کر سکیں ۔
٣- ہر دوست ، اپنے دس ہم خیال دوست ملائے اور انکے ساتھ گروپ کی صورت میں رابطے میں رہے ۔ تحریک کے مرکزی دوستوں کی طرف سے دیے گئے پیغام کو ان تک پہنچائے ۔
واضع رہے ، جس دن یہ نیٹ ورک ایک لاکھ ہو گیا ، اسی روز پہلے سکول کی بنیاد رکھ دی جائے گی ۔ اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ ۔
امید ہے آپ بھر پور تعاون فرمائیں گے ۔
شکریہ
ازاد ھاشمی
Sunday, 9 July 2017
چھوئی چھوئی قربانیاں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment