Monday, 29 January 2018

سب سے بڑا حاکم

" سب سے بڑا حاکم "
" الیس اللہ باحکم الحٰکمین "   
قرآن پاک میں انسانوں سے سوال کیا گیا ۔
کیا اللہ سارے حاکموں سے بڑھ کر حاکم  نہیں ؟
ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس بات کی عملی گواہی دے ، کہ وہی اصل حکمران ہے ، اسی کی اصل حکمرانی ہے ۔ وہی اقتدار کا مالک ہے ۔
اگر ہم اس کو قبول کرتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں ۔ تو پھر اسکے دستور ،  اسکی حدود اور اسکے احکام کو کیوں نہیں مانتے ۔
مگر ایسا نہیں ہے ۔ ہم مسلمان عملی طور پر اس سے انحراف کرتے ہیں ۔ اللہ کے متبادل دنیا کے زور آور لوگوں کو خدا بنائے بیٹھے ۔ یہی سبب ہے کہ ہم انہی دنیا کے آقاوں کی اطاعت کرتے ہیں ، انہی کے قوانین کے تابع زندگیاں گذارتے ہیں ، انہی کے حکم مانتے ہیں ۔ ہم نے کبھی توجہ ہی نہیں کہ یہ دنیا میں زور آور خالی ہاتھ منوں مٹی تلے دفن کر دئیے جاتے ہیں ۔ صرف حقیقی  حاکم کے ایک حکم پر جو احکم الحاکمین ہے ۔ دنیا کا سارا نظام اسی حاکم کے حکم کے تابع ہے ۔ پھر ہم انسان اسے کیوں نہیں مانتے ۔ اسکی کیوں نہیں سنتے ، اسکے احکامات کو اپنے اوپر لاگو کیوں نہیں کرتے ۔ کیا یہ کہنا غلط ہو گا کہ ہمارا ظاہر اور باطن مختلف ہے ۔ ہم اوپر سے اللہ کو مانتے ہیں مگر اندر سے اس پر عمل پیرا نہیں ہیں ۔ یہ وہ دوغلا پن ہے ، جس کیوجہ سے اللہ نہ ہماری سنتا ہے اور نہ ہماری نصرت فرماتا ہے ۔ ہماری رسوائی اسی سبب ہے کہ ہم نے اللہ کی حاکمیت کو ماننے سے گریز کیا ۔
آزاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment