" ماں اور جنت "
سنا کرتے تھے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے ۔ یہی سمجھتے رہے کہ اسکا مطلب ماں کی خدمت ہے ۔ یعنی اگر اللہ کو راضی کرنا ہے تو ماں کو راضی کرنا ہوگا ۔ اگر کچھ مقام چاہئے تو ماں کے قدموں میں تلاش کرنا ہو گا ۔ ماں کی خدمت ایسی عبادت جس کی قبولیت کا ضامن اللّہ بھی اور اللہ کا حبیب بھی ۔ یہ ایک ایمانی حقیقت ، جس سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں ۔ چند روز پہلے اللہ نے یہ وجود ہم سے واپس لے لیا ۔ اب سمجھ آیا کہ جنت کا ماں کے وجود سے رشتہ کیا ہے ۔ ماں کی آغوش وہ پناہ گاہ ، جہاں دنیا کا ہر دکھ ، ھر فکر ، ہر غم ، ہر پریشانی راستہ بدل لیتی ہے ۔ سکون اور اطمینان کی جو دولت ماں کے قرب سے ملتی ہے ، دنیا کی ہر نعمت سے ممتاز اور منفرد ہوتی ہے ۔ ماں کے ہاتھ جو مٹھاس انسان کو عطا ہوتی ہے ، اسکا تصور دنیا کی ہر مٹھاس سے بالاتر ۔ جس کا الفاظ سے احاطہ ممکن نہیں ۔ پوری عمر کا رنج و غم ، بے سکونی اور اضطراب ، مایوسی اور ملال ، ایک طرف ، ماں سے بچھڑنے کے یہ چند دن ایک طرف ۔ اب سمجھ آیا ان قدموں کا مقام ۔ اب پتہ چلا ماں کے وجود کی شان ۔ اللہ نے اپنی رحیمی کی صفت سے ہر ماں کو نواز رکھا ہے ۔ یہ اب سمجھا ہوں ۔ شکریه ازاد ھاشمی |
Friday, 27 January 2017
ماں اور جنت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment