" شکست کسے ہوئی"
ہر کسی کا ایک زاویہ نگاہ ہے . کسی کی نظر میں عمران خان ہار گیا . کوئی کہتا ہے پیپلز پارٹی کے خاتمے کا اعلان ہوا . کسی کو لگتا ہے کہ جماعت اسلامی کو اپنی اوقات دیکھنا پڑی . یہ بھی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ماضی کی نسبت شکست سے دوچار ہوئی . میری رائے مختلف ہے . سب جیت گئے . کوئی نہیں ہارا . یہ جمہوری کھیل ہے جس میں کوئی نہیں ہارتا . سب جیت جاتے ہیں . چوروں کی اکثریت ہو چور جیت جاتا ہے . بدمعاشوں کا غلبہ ہو بدمعاشی جیت جاتی ہے . گمراہی کے پرستار زیادہ ہوں , گمراہ جیت جاتا ہے .
تعجب اس پر ہے کہ جن لوگوں نے دین اور مذہب کی سربراہی کا بھرم بنا رکھا ہے , وہ بھی اندر سے گمراہی , بدمعاشی اور کرپشن کے ساتھی ہیں . وہ بھی جیت گئے . پھر وہی ہوا کہ حماقت جیت گئی اور دانش ہار گئی .
جمہوریت اسی کا نام ہے . اگر یہ کہا جائے کہ شیطنت جیت گئی , اب گمراہی کا خنجر پھر سے تیز ہو گیا .
سوچتا ہوں روز محشر , اللہ کے سامنے کیا منہ لے کر جائیں گے . کیا کہیں گے اللہ کے سامنے کہ ہم نے تیری نمازیں پڑھیں , روزے رکھے , حج کئے , کئی بار قران کو چوما , مسجدیں بنائیں . مگر جہاں تیرے نظام کی بات آئی , وہاں اسے طاغوتی نظام کے سامنے رسوا کیا . ہم نے ن کو پوجا , ع کو پوجا , س کو پوجا , سب کی پرستش کی . مگر تیرا نام ثواب کیلیئے , تسبیح کیلئے دہراتے رہے .
زندہ بتوں کے پوجنے والے ہیں . تیرا نام صرف ذکر کیلئے بنا لیا . ہم سب تیرے دین کے سرکش ہیں . ہم سب جیت گئے ہیں .
ازاد ھاشمی
Monday, 25 September 2017
شکست کسے ہوئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment