" کیا یہ ڈگر بہتر ہے "
اللہ اور اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم سے محبت اور والہانہ محبت , یقینی قابل ستائش ہے . علی کرم اللہ وجہہ کے مقام سے فریفتگی بھی احسن عمل ہے . صحابہ رضوان اللہ علیہ سے لگن بھی ایمانی تقاضا ہے . اہل بیت سے پیار بھی ایمان کی اساس ہے . سب ٹھیک , سب درست .
کیا اللہ تعالی نے اپنی تخلیق کو کفر سے نکال کر ایمان کیطرف لانے کے لئے لاکھوں انبیاء مبعوث نہیں کئے . پھر ہم لوگوں نے اپنے عقائد سے جنون کی حد تک گذر کر ایمان والوں کو کفر کی طرف کیوں دھکیلنا شروع کر رکھا ہے . اگر کسی کلمہ گو میں کوئی علمی کمی ہے تو اسکی اصلاح اللہ کی رضا ہے یا اسے اسلام کی روشنی سے نکال پھینکنا بہتر ہے .
تمام مبارک ہستیوں نے تو کافروں کو اسلام سے روشناس کرانے کی سعی کی . پھر ہم نے انکی عملی زندگیوں کو اپنے اوپر لاگو کیوں نہیں کیا . صرف حب رسول , حب صحابہ , حب علی , حب اہل بیت کا زبانی ورد کافی ہے .
اگر میں اور آپ اپنا اپنا احتساب کریں اور قرانی احکامات , اسوہ حسنہ , خلفاء کا ابتدائی دور , علی کرم اللہ وجہہ کی نہج البلاغہ , حسین علیہ السلام کی قربانی کا درس , پوری توجہ اور دیانتداری سے پڑھیں تو ہم میں سے کتنے ہیں , جو ہاتھ اٹھا کر اعلان کر سکیں گے کہ وہ اہل ایمان کی تمام شرائط اور قواعد پر پورے اترتے ہیں .
کلمہ کا زبان سے پڑھ لینا تو مسلمان ہونے کیلئے کافی نہیں , جب تک تصدیق بالقلب نہیں ہو گی , مسلمان ہونے کا دعوی مکمل نہیں ہوتا . جب تک اللہ کی وحدانیت اور رسول کی رسالت دل پر حاکم نہیں بن جاتی , اعمال پر حاوی نہیں ہو جاتی , کردار سے نظر نہیں آتی . اسوقت تک مسلمان ہونے کا دعوی مکمل نہیں ہوتا .
اللہ کے پیارے نبی کو امت کی فکر میں نیند نہیں آتی تھی , یہاں تک کہ اللہ تعالی نے وحی نازل فرمائی اور اپنے حبیب سے کہا کہ تیرا کام پیغام پہنچانا ہے , امت کے اعمال کی ذمہ داری آپ پر نہیں .
اللہ کے حبیب صل اللہ علیہ وسلم تو کافروں کو اسلام میں داخل کرنے پر آزار اٹھاتے رہے , اور ہم مسلمانوں کو مسالک اور فروعی اختلافات پر کافر کرنے کے جتن میں لگے ہیں .
یہ تفریق کا عمل کب تک جاری رہے گا . ہم کب دلائل کیلئے قران سے مربوط ہونگے . کب اسلام کی بنیادی تعلیم کو اپنائیں گے .
یہ ڈگر کب رکے گی .
ازاد ھاشمی
Sunday, 8 October 2017
کیایہ ڈگر بہتر ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment