" حسین علیہ السلام کی خدمات "
ایک چھوٹے سے سیاسی مفکر نے یہ سوال کیا ہے .
" میری تمام ماتمیوں,ذاکران اور امامی و دیگر علما اکرام صاحبان کی خدمت میں نہایت ھی مودبانہ انداز سے سوال ھے کہ کربلا کے اس واقعہ میں حضرت حسین رضی اللہ تعالی عن ھو کے کردار کے علاوہ امت مسلمہ اور اسلام کیلیے آپکی اور کیا کیاخدمات ھیں اور آپکے ذریعہ معاش کیا تھیے. "
کوئی کتنا بھی آل رسول سے بغض رکھے . کربلا میں حسین علیہ السلام کے کردار کی نفی نہیں کر سکتا . کربلا میں جو کردار حسین نے امت مسلمہ کیلئے کر دیا , وہ کام انبیاء کرتے ہیں . اللہ کے دین کو بچانے کا کردار کوئی معمولی کردار نہیں تھا . یزید کا مسند پر براجمان ہو جانا , اگر حسین اس پر مصلحت کا شکار ہو جاتے تو آج اسلام میں حق اور باطل کی پہچان ختم ہو جاتی . اسلام کی وہی شکل ہوتی جو بنو امیہ اور بنو عباس چاہتے . تاریخ میں کوئی ایک ایسا نام تو بتایا جائے جس نے اسلام کیلئے حسین علیہ السلام سے بڑھ کر اسلام کی خدمت کی ہو . کیسا مہمل سوال ہے کہ اسلام اور امت مسلمہ کیلئے حسین کی کربلا کے علاوہ اور کیا خدمات ہیں . جب شعور کی آنکھ بینائی کھو دے تو کربلا معمولی سا کردار نظر آتا ہے . اگر شعور کی آنکھ سلامت ہو تو کربلا میں حسین کا کردار بےمثال اور لازوال نظر آئے گا .
سوال کا دوسرا حصہ کہ آپ ع کا ذریعہ معاش کیا تھا . یہ وہ سوال ہے جو اہل بیت کے بغض کا عروج ہے . چلیں ! اگر تاریخ پہ نظر دوڑائی جائے , تو کتنے شہداء , صالحین , انبیاء , صحابہ اور رسولوں کے ذرائع معاش واضع ہیں . جو کی روٹی , کجھور کی چٹائی , بکری کا دودھ , اور کھجور کی چند گٹھلیوں پر الحمدوللہ کہنے والوں کو کتنے بڑے روزگار کی ضرورت ہو گی . چند بھیڑ بکریاں , دو چار درخت کھجور کے , اور چھوٹا سا کھیت جو کا , بہت کافی ہوتا ہے ایک قانع پر , ایک توکل کرنے والے پہ . یہی کائنات تھی جو آل رسول کی ضرورت تھی . یہی سرمایہ تھا , جس پر کبھی کوئی مانگنے والا خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹا .
سوال کی زحمت اٹھانے والے کو ایمان ہوتا تو سمجھنا کافی تھا کہ جو اللہ کا ہو جاتا ہے . اسکی ساری ضرورتیں اللہ کے ذمہ ہو جاتی ہیں . جسکا کفیل اللہ ہو گا , اسکا معاش ہمیشہ با برکت ہو گا . اب یہ سوال اللہ سے پوچھو کہ ان کے در سے سوالی کیا مانگنے آتے تھے , کیونکہ انکا تو ذریعہ معاش نظر نہیں آتا .
ازاد ھاشمی
Sunday, 8 October 2017
حسین علیہ السلام کی خدمات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment