" یزید کے رشتے دار "
سمجھ نہیں آتا کہ کچھ مکاتب فکر اس کوشش میں کیوں ہیں . کہ یزید کو معتبر نام دیا جانا چاہئے . اسکی دلیل یہ ہے کہ اسکے ہاتھ پر کچھ صحابہ کرام نے بیعت کی . پہلے یہ تو ثابت ہو جائے کہ یزید انسان تھا یا درندہ . اس نے کونسا ایسا کام کیا کہ اسے معتبر سمجھا جائے . کونسا ایسا فعل ہے جس کی بنا پر اسے اسلام سے وابستہ مان لیا جائے .
چند لمحوں کیلئے آل رسول کے مقام سے ہٹ کر انسانی قدرومنزلت کے اعتبار ہی سے سوچ لیا جائے . کہ جو اس نے کربلا میں کیا , ظلم کی ایسی مثال کو کیا نام دیا جائے گا . ایسے شخص کو کون ہے جو انسان سمجھے گا .
کوئی حق کی بات کرنے والا کہہ سکتا ہے , دشمن کو زیر کر کے , پانی روک کے تہہ تیغ کر دینا , جنگ کا اصول ہے . جسموں کو گھوڑوں کے قدموں تلے روندنے والی بربریت یزید سے پہلے کسی نے سنی یا دیکھی . ایسے شخص کا تو انسان ہونا بھی مشکوک ہے . چہ جائیکہ اسے مسلمان مان لیا جائے .
کون انسان ہے جو شیر خوار بچوں کے حلق میں تیر گاڑھ کر خوشی محسوس کرے گا . کون انسان ہے جو دشمن کے معصوم بچوں کو رسیوں سے باندھ کر , خواتین کے سروں سے چادریں چھین کر میلوں سفر کرائے گا . اپنی طاقت کے مظاہرے کیلئے اسیر خواتین کو بازاروں میں گھمانے کو انسانیت کیسے سمجھ لیا جائے .
یزید کے رشتے داروں میں کوئی ایک , جو ثابت کر سکے کہ وہ درندہ نہیں انسان تھا .
آل رسول سے مودت تو اللہ کا انعام ہے . یزید کو حق ثابت کرنے والوں
کو یہ انعام نصیب ہی نہیں . شاید اسی لئے انکے شعور میں آل رسول کا مقام بھی آل معاویہ جیسا ہے , اور یہی بد بختی انہیں گمراہی پر آمادہ رکھتی ہے .
ازاد ھاشمی
Sunday, 8 October 2017
یزید کے رشتہ دار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment