" متحدہ مجلس عمل "
ایک بات تو دل کو لگتی ہے کہ چلو , کوئی تو وجہ ایسی ہے جس نے اسلام کی چھتری تلے جمہوریت کی آبیاری کرنے والوں کو اکٹھا کیا . قوم کو ایک خوبصورت موضوع دے دیا , خصوصی طور پر اسلام کے نظام سے وابستہ ذہن کچھ دن اچھے اچھے خواب دیکھ لیں گے . وہ سب لوگ جو عام حالات میں ایک دوسرے کو مسلمان ماننے کو تیار نہیں ہوتے . اور جن کے پاس ایک دوسرے کو کافر ثابت کرنے کی بے شمار دلیلیں بھی ہیں . اسی مسالک کی جنگ نے ایک دوسرے سے اتنا دور کر رکھا ہے کہ متحدہ ہو کر مجلس اور عمل کی ضرورت آن پڑی . کتنا اچھا ہوتا اگر یہی لوگ جمہوریت کی چھتری چھوڑ دیتے . چند سیٹوں کے حصول کا جہاد کرنے کی بجائے , صرف اسلامی نظام کی بات کریں . ریفرنڈم کی آواز اٹھائیں کہ چلو پوچھ لیتے ہیں , اکثریت اسلامی نظام کے ساتھ ہے یا جمہوریت کے ساتھ . اگر اتنی جرات نہیں تو کم از کم قوم کو جمہوریت کی اصلیت سے اگاہ کریں . اگر یہ بھی مشکل ہے تو جمہوریت کا بائیکاٹ کر دیں . اگر اتنی بھی جرات نہیں تو اللہ کے اس فیصلے کا انتظار کریں . جو اللہ نے دو رخ والے لوگوں کے بارے میں ہمیشہ کیا ہے .
الیکشن کیلئے اتحاد , کچھ عجیب سی روایت ہے . نظام اسلام کے نفاذ کیلئے اتحاد قابل تحسین ہے . مگر نظام
اسلام قطعی جمہوریت کی ضد ہے . اس پر سوچنا بھی لازم و ملزوم ہے .
ازاد ھاشمی
Friday, 10 November 2017
متحدہ مجلس عمل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment