محترم نواز شریف کے کارنامے قوم کبھی نہیں بھول سکتی - جناب نے جو ترقیاتی تصور قوم کو دیے وہ کسی بھی دوسرے لیڈر کی بساط میں نہیں تھا - پہلا دور کہ قرضوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی قوم کو چندہ اکٹھا کر سرخرو کر دیا - اور قرضے لینے والے کشکول کو کچرے دان میں پھینک دیا - آج قوم پہ ایک پائی قرضہ نہیں - دوسرا دور اقتدار بھی کمال دانشمندی سے بیروزگاری کا خاتمہ ہے کہ قوم کے ہونہار تعلیم یافتہ طبقے کو ٹیکسی دے کر روزگار فراہم کر دیا - تیسرا دور اور بھی بہترین سوچ کا مظاہرہ کیا کہ ہر شہر میں میٹرو بس کے منصوبے لگا دیے - یہ بجلی , انڈسٹری , تجارت میں بہتری کوئی خاص اہم ضرورت نہیں - لوگ گرمی برداشت کر سکتے ہیں , کارخانے بند ہو جائیں گے تو ہر شے عالمی مارکیٹ سے خریدی جا سکتی ہے - تجارت بھی کوئی اہم شعبه نہیں - بس لوگوں کو آنے جانے میں تکلیف تھی سو دور کر دی -
یہ ہوتا ہے کمال اچھے لیڈروں کا -
اب ایک اور مہربانی فرمائی کہ قومی اتحاد کی خاطر اپنی مخالف مضبوط پارٹی سے مک مکا کر لیا کہ اقتدار کی کرسی کے باری باری مزے لیں گے اور ایک دوسرے سے پنگا نہیں لیں گے - اور دونوں مل کر کسی تیسرے کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے -
یہ ہوتی ہے لیڈرشپ کہ الیکشن کا جھنجھٹ , ووٹروں کے نخرے , کارکردگی دکھانے کا خوف اور مخالف پارٹی کے جیتنے کے سارے امکانات سرے سے ختم - بس
سارے اہم اداروں کے سربراہ خرید لو , کرسی آپ کی ہوئی - اور یہ کمال بھی محترم کی دانش کا نتیجہ ہے -
چند بڑے بڑے منصوبے شروع کرو اور آرام سے کک بیک کھاؤ - نہ کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف نہ بدنامی کا ڈر - اور قوم کی خدمت کا تمغہ منافع میں -
یہ ہوتی ہے ذھانت - اور میاں صاحب میں اتم موجود ہے -
اب چین سے پھجے کے پاۓ ہیلکوپٹر میں منگواؤ یا شہنشاہ اکبر کا دستر خواں بچھاؤ - سب آپ کی مرضی -
رہی عوام تو ان میں عقل ہوتی تو میاں صاحب تین بار اقتدار میں کیوں آتے -
آج بھی کل بھی میاں صاحب زندہ باد -
شکریہ
آزاد ہاشمی
Monday, 12 February 2018
نواز شریف کے کارنامے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment