احتساب کا عمل انسان کی اپنی ذات سے شروع ہوتا ہے - یہی وہ جہاد ہے جس سے
ہم جان بچاتے ہیں - ہم جانتے ہیں کہ ہماری نجات کی صرف ایک ہی راہ ہے - وہ
ہے اسلامی نظام کی راہ - جس میں نہ سربراہ , نہ کوئی لیڈر , نہ کوئی
حکومتی اہلکار بد دیانت ہو سکتا ہے - نہ کبیرہ گناہ کی گنجائش ہے جو فساد
کی اصل جڑ ہے - نہ کسی کو معاشرتی جرم کرنے پر معافی ہے - نہ کوئی کسی کی
حق تلفی کر سکتا ہے - ہم سب اسلامی نظام سے گبھراتے ہیں کیونکہ ہم جانتے
ہیں ہمیں بہت ساری پابندیوں کو عملی طور پر قبول کرنا ہو گا - بہت ساری
آزاد خالی باقی نہیں رہے گی - یہی وہ اسباب ہیں کہ ہم جمہوریت کی کشتی پہ
سواری کو پسند کرتے ہیں - اسے کبھی اسلامی جمہوریت کہہ لیتے ہیں , کبھی
عوام کی حکومت کا نظام کہہ لیتے ہیں , اور کبھی ترقی کا واحد نظام کہہ کر
اسلامی نظام سے دوری کا راستہ ڈھونڈھ لیتے ہیں -
ہم سب چونکہ معاشرتی برائیوں کے عادی ہو چکے ہیں - مادر پدر آزادی چاہتے ہیں اسلیۓ اسلامی حدود سے بچنا چاہتے ہیں -
اگر ہم خود پہ اسلامی قوائد و ضوابط لاگو کر لیں تو بد قماش حکمران , راشی افسران , فسادی ملا , گناہ کبیرہ و صغیرہ کے عادی سیاستدان خود بخود ختم ہو جائیں گے - بے حیائی ترقی کے نام پہ نہیں پھیلے گی -
ہمیں انفرادی طور پہ جمہوریت کے فریب سے نکلنا ہو گا - ووٹ کو مقدس امانت سمجھ کر زانی اور شرابی لیڈروں کی مدد نہیں کرنی ہو گی بلکہ یہ مقدس امانت اسلامی نظام کے نفاز کو لاگو کرنے کی جد و جہد کے سپرد کرنا ہو گی - اپنے ارد گرد سیدھے سادے لوگوں کو آگاہی دینا ہو گی - ایک ایک فرد کی کوشش آگے بڑھے گی کیونکہ یہ وہ کوشش ہے جسے تائد ربی ہو گی - یہ سمجھ لینا کہ ہمارے اکیلے سوچنے سے کچھ نہیں بدلے گا الله طاقت پہ نا امیدی ہے-
آ ئیے اس نیک کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں -
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment