" ہم زندہ قوم ہیں "
کیا ہم حقائق کے تناظر میں زندہ قوم ہیں -
جس قوم کے فیصلے اسکے اپنے اختیار میں نہ ہوں ,
جس کا طرز زندگی اپنا نہ ہو ,
جو اپنے اسلاف کے کردار کو بھلا دے ,
جو اپنے بنیادی حقوق پر بھی سودے بازی کرنے پہ تیار ہو ,
جو اپنی عزت نفس سے نا آشنا ہو جاے ,
جو نظریاتی طور پہ دیوالیہ ہو چکا ہو -
کیا ایسی قوم کو زندہ قوم کہا جا سکتا ہے -
اگر انصاف سے حقائق پہ نظر رکھیں تو کیا ہمیں چند خاندانوں نے یرغمال نہیں بنا رکھا ہے , جو ہماری مشقت کی آمدن ہم سے مسلسل چالاکی اور زبردستی چھین لیتے ہیں - ہمارے وطن کی مٹی بیچ کر اپنے لئے سونے کے محل تعمیر کر رہے ہیں - ہمارے اثاثے دوسرے ملکوں میں پہنچا دیے گئے ہیں - ہمیں بتاے بغیر ہماری نسلیں مقروض کر دی گئی ہیں - کیا کوئی زندہ نفس ایسے ہونے دیگا -
ہم زندہ قوم ہیں , ایک سراب ہے حقیقت نہیں - محسوس کرنے کی حس کا ختم ہو جانا موت ہے - اور بحثیت قوم ہماری یہ حس دم توڑ چکی ہے -
اے کاش پھر سے ہماری محسوس کرنے کی حس جاگ جاے - اور ہم حقیقی طور پہ زندہ قوم بن جائیں
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment