روزہ ایک ایسا عمل ہے جو الله کے لازم فرائض میں سے ایک ہے - جو مسلمان کے
کردار کی اصلاح کا بہترین عمل ہے - صرف بھوکا اور پیاسا رہنا روزہ نہیں -
ہر اس عمل سے اجتناب کرنا , جو الله کو نا پسند ہے , جو کبیرہ یا صغیرہ
گناہ کی صف میں آتا ہو , روزہ ایسے تمام کاموں سے روکنے کا سبق ہے - عبادت
کا رحجان بھی روزے سے ملنے والی تحریک ہے.
اسکے ساتھ ساتھ ایک ایسا احساس جگانے والی عبادت , جو بہترین معاشرے کی اساس ہوتا - اپنے قرب و جوار میں کسی مفلوک الحال گھرانے کی تکلیف کا احساس ملتا ہے - یہ روزے کا ایک فلسفہ ہے , جسے ہم میں سے اکثر اس پر توجہ ہی نہیں دیتے - بڑے بڑے دستر خواں سجا کر اپنی آنا کی تسکین تلاش کرتے ہیں - الله سے قبولیت مانگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے الله کو راضی کر لیا - حالانکہ اگر کسی زاہد و عابد کا ہمسایہ رات کو بھوکا سویا ہے تو اس عبادت گزار کی ساری عبادت , ساری ریاضت , تمام سجدے اور رکوع قبولیت سے محروم ہو جاتے ہیں -
ہم اس مبارک مہینے میں ان اہم معاملات پر خصوصی توجہ دےکر نیکیاں بھی کما سکتے ہیں اور ایک قابل ستائش معاشرے کا آغاز بھی کر سکتے ہیں -
وہ دوست , عزیز , رشتہ دار جو ہم سے دور ہیں یا جن کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں , انکے لئے الله سے تندرستی , امن , خوشحالی اور تمام دینی و دنیاوی کامیابی مانگنا بھی ایک بہترین تحفہ ہے - ایک بہترین امداد ہے اور ایک بہترین عمل ہے -
آئیے , ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھیں - اپنے الله اور الله کے حبیب کی رضا حاصل کریں -
آمین
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment