Monday, 24 September 2018

قرآن مجید اور علم و حکمت 5

قرآن مجید اور علم و حکمت(٥)  "
گذشتہ تحریر میں ہم نے شہد کی مکھی پر اللہ سبحانہ تعالیٰ کی نازل
کی گئی آیت کا ترجمہ لکھا تھا ۔ ایک اور توجہ طلب نکتہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا آیات مبارکہ میں شہد کی مکھی کے لیے جو صنف استعمال کی گئی ہے،
وہ مادہ کی  ہے ،  اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ غذا کی تلاش میں نکلنے والی شہد کی مکھی مادہ ہوتی ہے۔ بالفاظ دیگر سپاہی یا کارکن شہد کی مکھی بھی مادہ ہی ہوتی ہے۔
سائنس کا خیال تھا کہ شہد کی کارکن مکھیاں نر ہو تی ہیں اور وہ شہد کی بادشاہ مکھی (نر) کو جو ابدہ ہوتی ہیں۔ لیکن یہ درست نہیں۔ شہد کی کارکن مکھیاں مادہ ہوتی ہیں اور وہ شہد کی بادشاہ مکھی کو نہیں بلکہ ملکہ مکھی کو اپنی کارگزاری پیش کرتی ہیں۔پچھلے  تین سو سال تک یہی تحقیق تھی مگر اب قرآن کی اس آیت کے مطابق تحقیق ثابت کرتی ہے کہ قرآن نے جو لکھا ، وہی درست ہے ۔
آزاد ھاشمی
٢٣ ستمبر ٢٠١٨

No comments:

Post a Comment