" سیاست نے لوٹا "
آج اگر ہم اپنا اپنا محاسبہ کرنے بیٹھیں ، تو ہم ایک لٹے پٹے قافلے کے ہم رکاب ہیں ۔ ہمیں جو کرنا تھا ، جو فرض تھا ، جس میں فلاح تھی ، جس پر اللہ راضی تھا ۔ سب کچھ چھوڑ دیا ، سب کچھ بھلا دیا ۔ اخلاقیات ختم ہوئی ، ایک دوسرے کا احترام نا پید ہوا ۔ گھر گھر میں الگ الگ نظریات نے جنم لیا ۔ ہم سب نے جن رہنماوں سے راہ نجات پانا تھا ، انکو فراموش کردیا ۔ دنیا کے بھوکے ، اقتدار کے حریص اور عمل کی منحرف شخصیات کو راہنماء مان لیا ۔ یہ تمام سیاسی پنڈت اور مذہب کا کھلواڑ کرنے والے ملا ، ہمارے الگ الگ رہنماء ہیں ۔ ہم یہی سمجھ رہے ہیں کہ انہی کی پیروی کریں گے تو منزل ملے گی ۔ جبکہ ایک خائن ، ایک زانی ، ایک شرابی اور ایک جھوٹا کونسی منزل پہ لے جائے گا ۔ وہ منزل یقینی فلاح کی منزل نہیں ہو گی ۔
Thursday, 1 March 2018
سیاست نے لوٹا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment