"اسلام میں آداب محفل "
اللہ تعالیٰ نے فرمایا!
" گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘ اپنی آواز نیچی رکھا کرو,دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو."
معاشرت کا جو حسن اسلام نے پیش کیا ، وہ کسی دوسرے مذہب کا خاصا نہیں ۔ آج جو قومیں مہذب کہلاتی ہیں ، اگر غور کیا جائے یہی وہ آداب مجلس ہیں ، جن کو ان لوگوں نے اپنا رکھا ہے ۔ ان آداب کا خیال رکھنے سے آپ کی ہر بات مدلل ہو جاتی ہے اور آپ کا ما فی الضمیر آسانی سے سمجھ آجاتا ہے ۔ آپ کی گفتکو آپ کی شخصیت کا تعارف ہوتی ہے ۔ اگر ہم دیانتداری سے جائزہ لیں ، اپنے علماء کو سنیں ، دانشوروں کی گفتگو دیکھیں ، سیاستدانوں کے مذاکرے دیکھیں تو اللہ کے ان تمام احکامات کے متضاد ہیں ۔ اسلام کی تمام تعلیمات کو ہم نے پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ یہی وہ فقدان ہے جو ہمیں متشدد روئیے کے لوگوں کی فہرست میں لاتا ۔ اپنی بات منوانے کیلئے چیخ چیخ کر بات کرنا ، اپنی علمیت کا زعم اور رعب رکھنے کیلئے دوسروں کی تضحیک کرنا ، مخالف مکتبہ فکر کو نئے نئے نام اور القاب سے نوازنا ، ہماری روز مرہ کی عادات کا حصہ بن چکا ہے ۔ یہ نا صرف بد تہذیبی ہے بلکہ اللہ کے حکم سے سرتابی ہے ۔ اور اللہ کے ہر حکم سے سرکشی گناہ ہے ۔ اگر اس پر غور کیا جائے تو دن میں کتنی بار انجانے میں ، لاعلمی کے باعث اور بے خبری میں ہم اللہ کے ان احکامات سے سرکشی کرتے ہیں ۔ بلکہ یہ وہ تمام ناپسندیدہ عادات ہیں جو ہمارے معمولات زندگی کا حصہ بن چکی ہیں ۔ آئیے ان احکامات ربی کو دوسروں تک پہنچائیں ، یہ بھی تبلیغ ہے ، یہ بھی کار خیر ہے اور یہ بھی ہمارے فرائض کا حصہ ہے ۔
آزاد ھاشمی
١٠ جولائی ٢٠١٨
Tuesday, 10 July 2018
اسلام میں آداب محفل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment