Tuesday, 21 February 2017

پٹھان خوددار , پر خلوص , بہادر



پٹھان خوددار  , پر خلوص , بہادر
پٹھان خوددار  , پر خلوص , بہادر اور سادہ لوح قوم ہے - ایسے تمام لوگ جو منافقت نہیں جانتے , کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں -
جو لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں عام طور پر کسی بھی دوسرے کو اپنے جیسا ہی سمجھتے ہیں - یہی ایک وجہ جس کی بنا پر ایسے لوگوں کو تضحیک اور مذاق کے لئے منتخب کر لیا جاتا ہے - پر خلوص لوگ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں , یہ خوبی اگر بدرجہ اتم کسی قوم میں موجود ہے تو پٹھان ہیں - جو کسی بھی مظلوم کی آواز پہ جان نچھاور کر دیتے ہیں - بر صغیر کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں پہ آنے والی ہر آفت کے لئے یہ قوم دیوار بن کر سامنے کھڑی ہو گئی -
ایسے لوگوں کے لطیفے بنانا , یا انکے خلوص اور سادگی کو اپنی حس مزاح کے لئے استعمال کرنا سراسر زیادتی ہے - روز مرہ زندگی میں چھوٹی بڑی حماقتیں تو زہین سے زہین آدمی بھی کرتا ہے پھر انکو اس بہادر قوم سے منسوب کر دینا , ایک معیوب حرکت ہے -
ہمیں اس رحجان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے , اور قوم و وطن پر انکی قربانیوں کو اجاگر کرنا چاہیے - اور اعتراف کا یہی بہتر طریقه ہے کہ اس لطیفہ سازی سے گریز کریں -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment