Sunday, 17 September 2017

عمران خان کے نام

" عمران خان کے نام "
کچھ عرصہ پہلے آپ کی حب الوطنی , انسانیت کی خدمت کا بے لوث جذبہ , اور نا مساعد حالات میں ہمت کو برقرار رکھنا , آپ کے اعزازی نشان تھے . بچہ بچہ آپ کو ہیرو مانتا تھا . سیاست کی بھول بھلیوں میں آ کر آپ نے جو راستہ منتخب کیا . وہ ایک دلدل تھی جس میں ہر کوئی گھسنے سے پہلے شیر ہوتا ہے اور گھس جانے کے بعد وہی چور لٹیرا بن جاتا ہے جیسے  پاکستان کا ہر لیڈر بنتا   رہا ہے .  یہ دلدل جمہوریت کی دلدل ہے . اب ایسا سمجھنا بھی شاید درست ہے کہ آپ کو اقتدار کی ہوس نے اندھا کر دیا ہے . سوچنے کی طاقت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے . وہی چور اچکے , جن کے خلاف آپ کی جنگ تھی . اب آپ کی فوج کے جرنیل و کرنیل ہیں . غور کریں آپ کے دائیں بائیں کون کھڑے ہیں . جمہوریت سے جڑا ہوا ہر سیاستدان تاجر ہے تاجر . دس لگا کر ہزار کمانے والے تاجر . اب تو یہ بھی غلط نہیں لگتا کہ آپ کی ہسپتال کی کاوش , یونیورسٹی کا محنت بھی اسی کرسی کی تجارت تھی . آپ جس رستے کا انتخاب کر چکے تھے , وہ راستہ بھلائی اور نیکی کا راستہ تھا . اللہ کا کرم آپ کے ساتھ تھا . پھر یکا یک اللہ کے نظام کے خلاف نظام جمہوریت کی  سربلندی کے لئے یہ تگ و دو . اللہ نے آزمائش دی کہ ایک صوبے میں اپنی کوشش سے تبدیلی لانے کا تجربہ کر لو . ناکامی کا اقرار آپ نے خود کر لیا . کیا یہ سبق کافی نہیں تھا کہ ایک منظم جماعت اس کرسی کے پیچھے دوڑ رہی ہے . اللہ کے نظام کی راہ کو چھوڑ کر , کیا ملا انکو . قیامت تک کچھ نہیں ملے گا . آپ ابھی وقت ہے , اللہ کے نظام کی بات کرو . جو بولو گے  , پا لو گے . قائد اعظم بھی اگر " اسلام کا مطلب کیا , لا الہ الا اللہ " کا نعرہ نہ لگاتے تو پاکستان کبھی نہ بنتا . یہ اس اساسی نعرے کی بدولت بنا . آپ پاکستان کو عروج دینا چاہتے ہو تو اللہ کے نظام کیطرف لوٹ آو .
قطع نظر آپ کے پجاری کیا بولیں گے , کیا سمجھیں گے  . یہی سچائی ہے . یہی وہ راہ ہے جس پر کامیابی یقینی ہے . اگر آپ کو سمجھ نہیں آئی تو ایک روز انہی سڑکوں پہ , یہی پجاری تمہاری تصویروں پہ گالم گلوچ لکھیں گے . یاد رکھو , جو بھی اللہ کے نظام سے پیٹھ پھیرے گا , رسوائی اسکا مقدر رہے گی .
اے کاش کوئی پجاری یہ تحریر اس بھلے مانس تک پہنچا دے .
ازاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment