Monday, 21 May 2018

اللہ دعائیں کب سنتا ہے

" اللہ دعائیں کب سنتا ہے "
ایک سوال پوچھا گیا ہے کہ
" اللہ  کشمیریوں ، فلسطینیوں ، رہونگیاز اور شام وغیرہ کے  لئے مسلمانوں کی دعائیں کیوں نہیں سنتا ۔ جبکہ یہ دعائیں رمضان جیسے  مبارک مہینے میں بھی جاری ہیں "
اللہ سبحانہ تعالی بے نیاز ذات ہے ۔ اسکے کچھ وعدے مسلمانوں سے ہیں ، کچھ وعدے بنی نوع انسان سے اور کچھ وعدے ہر مخلوق سے ۔ جیسے رزق سب مخلوق سے کیا گیا وعدہ ہے ۔ عقل اور شعور پوری بنی نوع انسان کیلئے ۔ صالح اعمال پر انعام ساری بنی نوع انسان کیلئے اور سرکشی پر پکڑ بھی پوری بنی نوع انسان کیلئے ۔ مسلمانوں سے نصرت کا وعدہ ہے ، اس شرط کیساتھ کہ مسلمان اللہ کے حکم کی مکمل اتباع کریں ۔ مسلمانوں کو آزمائش سے گذارنے کا اعلان بھی کیا جا چکا ۔ مسلمانوں پر شرط لگا دی کہ وہ یہود نصاریٰ سے دوستی نہ کریں اور شیطان کی اتباع بھی نہ کریں ۔ جب اللہ کی نصرت حاصل رہے گی ۔ اللہ نے اپنے حبیبؐ کو کس جان کنی کے حالات سے دوچار رکھا ۔ اپنے جبیبؐ کے اہل بیت پر کیا امتحان ڈالے ، اسی طرح اللہ تعالی بیشتر انبیاء ، اپنے صالحین کو ہمیشہ سخت سے سخت آزمائش سے گزارا ۔ مسلمانوں پر اسوقت جو کیفیت ہے ، اسکو آزمائش کہنا ، زیادہ موزوں اسلئے نہیں ، کیونکہ مسلمانوں نے اللہ کے احکامات سے فرار کی راہیں تلاش کیں اور شیطان کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئے ۔ شیطان نے خواب دکھائے اور مسلمانوں کو اللہ کی رحمت سے دور کر دیا ۔ اب اللہ کی نصرت پانے کیلئے ، اللہ کو راضی کرنا ہو گا ۔ جب تک اللہ راضی  نہیں ہو گا ۔ کوئی دعا قبولیت نہیں پائے گی ۔ اب ہم اپنے اپنے کردار کا محاسبہ کریں تو بلا شبہ ہم نے شیطان کی پیروی شروع کر رکھی ہے اور اللہ کی اطاعت سے دور ہوگئے ہیں ۔ یہ اسی کی سزا ہے ۔ اگر سوال کے پیچھے کوئی دوسری سوچ کار فرما ہے تو یہ ایمان کا کمزور ترین پہلو ہے ۔
آزاد ھاشمی
٢٠ مئی ٢٠١٨

No comments:

Post a Comment