" آئین کا تقدس"
اسوقت سب سے مشکل مرحلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم سمجھ نہیں پا رہے کہ اس ملک میں غدار کون ہے اور محب وطن کون ۔ دانشوروں نے اس شناخت پر اتنے رنگ بھر دئیے ہیں کہ غدار محب وطن بھی لگتا ہے اور محب وطن میں غداری کی نشانیاں بھی ہیں ۔ جو وطن پر جان دیتا ہے ، اپنے بچوں سے زیادہ وطن کو عزیز رکھتا ہے ۔ وہ غدار کہلانے لگا ہے ۔ وہ آئین شکن ہے ۔ قانون توڑنے کا مجرم ہے ۔ محب وطن سیاستدانوں کو کام نہیں کرنے دیتا ۔ یہی وہ غدار ہیں ، جنہوں نے دہشت کے سامنے اپنے سینے کئے ہوئے ہیں ، اور کتنے سینے چھلنی ہو چکے ہیں ۔یہی غدار ہیں جنہوں نے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر وطن بچایا تھا ۔ یہ فوج ہے جسے غداری کا تمغہ دیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کوئی ملک اسوقت تک محفوظ نہیں ہوتا ، جب تک فوج مضبوط نہیں ہوتی ۔ پوری دنیا میں کوئی قوم فوج کے خلاف نہیں بولتی ۔ کتنے ملکوں میں فوج نے حکومتوں کے تخت تاراج کئے اور ملک بچائے ۔ ہمارے منفی دانشوروں کا سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ فوج نے کئی بار آئین توڑا ہے ۔ اس غلط فہمی کا جواب یہ ہے کہ فوج نے کبھی آئین نہیں توڑا ، ضرورت پڑنے پر آئین معطل کیا اور فوجی ضوابط پر سسٹم کو جاری رکھا ۔ آئین اگر ایک نظام کو نہ چلا سکے تو اسکا ٹوٹ جانا بہتر ہوتا ہے ، تاکہ بہتر آئین آ سکے ۔ اسوقت جو آئین موجود ہے ، اسکی عملی حقیقت کیا ہے ۔ کون کون ہے جو آئین کو نہیں مانتا ؟؟ جو ملک کا پیسہ باہر لے گئے ، کیا انہوں نے آئین کو مانا ۔ جنہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک لوٹنے والوں سے ایک سوال تک نہ کیا ، کیا انہوں نے آئین کو مانا ۔ اگر ججز آئین مانتے تو ملک میں عدل ہوتا ، غریب کو روٹی چوری پر سزا اور امیر کو ملک لوٹنے پر استثناء ۔ کیا پولیس آئین مانتی ہے ، اگر مانتی تو راو انوار چار سو لوگوں جعلی مقابلوں میں نہیں مار سکتا تھا ۔ کیا رشوت لینے والا آئین کو مانتا ہے ۔ کیا اسمبلی کے ممبران کا کام قانون سازی تھا یا گلیاں پکی کرنا ۔ آئین میں کیا لکھا تھا ۔ اسمبلی ممبران کی مراعات آئینی ہیں ۔ کیا عوام پر ستر فیصد ٹیکس آئین کے مطابق ہے ۔ کہاں ہے آئین ؟ کون مانتا ہے آئین کو ؟ کون نہیں توڑتا آئین کو ؟ وطن کو گالیاں دینا ، جھنڈا جلانا ، ملک کے مشاہیر کو بدنام کرنا ، قومی ترانے کو غلط کہنا ، ملک سے باہر بیٹھ کر ملک کا امن سبوتاژ کرنا ، کیا یہ سب آئین ہے ۔ کیا جعلی ووٹوں سے اقتدار پر آنا ، آئین شکنی نہیں ۔
آئین پر آئین ساز عمل نہ کریں ، جس آئین سے چور بازاری نہ رکے ، جو آئین غریب کو تحفظ نہ دے ، جو آئین غداروں کو آزادی دے دے ۔ ایسے آئین کے ٹوٹنے میں کیا برائی ہے ۔ اس آئین نے اسلام کے نظام کو دیوار سے لگا کر یہودی کے نظام کو متبرک بنا دیا ۔ اس آئین کو توڑ دینے پر تو اللہ بھی راضی ہو گا ۔ کیا یہ سب سچ نہیں ؟؟ سیاسی پٹی آنکھوں سے اتار کر تو دیکھیں ۔ یہی سچ ہے
آزاد ھاشمی
١٩ مئی ٢٠١٨
Monday, 21 May 2018
آئین کا تقدس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment