Thursday, 11 January 2018

سب فریب نظر ہے

" سب فریب نظر ہے "
آج سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ دیکھی جو کچھ یوں تھی
( "سادہ زندگی بسر کرنے کی ایک مثال "
پاکستان کی موجودہ قومی اسمبلی کا ایک میمبر یعنی ایم این اے ہے . جو   2013 کی الیکشن میں  بلوچستان کے  قومی اسمبلی کے حلقے   سے سردار اختر مینگل کے قریبی ساتھی رئوف مینگل اور بلوچستان کے موجودہ وزیراعلئ سردار ثناءاللہ زھری دونوں کو شکست دیکر ایم این اے بنے۔ یہ اتنی سادگی سے زندگی بسر کرتے ہیں کہ ان کے پاس کوئ گاڑی نھیں ہے اور قومی اسیمبلی کے اجلاس میں  آنےجانے کے لیے اپنے حلقے خضدار سے اسلام آباد کا سفر عام کوچ اور بس کے ذریعے کرتے ہیں۔ کوئ موباءل فون بھی نھیں رکھتے اور خضدار میں دو کمروں کے ایک کچے گھر میں رہتے ہیں۔ )
بہت اچھا لگا کہ چلو ایک درویش تو ایسا ہے جس نے سادگی کی تاریخی مثال قائم کر دی . سیاست کی دنیا میں اب دو ایسے ممبران تو ہوئے  . جو سادگی کی مثال قائم کئے ہوئے ہیں . بس ایک سوال ہے کہ کیا یہ سادہ لوح لوگ اسمبلی سے ملنے والی لاکھوں میں تنخواہ اور کروڑوں میں مراعات بھی لیتے ہیں یا کہ نہیں . اگر نہیں لیتے تو وہ کس کھاتے میں جاتی ہیں . اگر لیتے ہیں تو پھر اس سادگی کو کیا نام دینا چاہئے . فیصلہ آپ پر ہے .
ازاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment