" اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کے نام "
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ، یہ اللہ کا اعلان ہے ۔
قران پاک واضع ، آسان ، عام فہم اور لا ریب کتاب ، یہ قران کا دعویٰ ہے ۔
اسوہ حسنہ ، زندگی کی مکمل رہنمائی مسلمہ حقیقت ۔
مکمل ضابطہ حیات میں زندگی کا ہر پہلو آجاتا ہے ، خواہ وہ سیاسی ہو ، سماجی ہو ، معاشی ہو ، معاشرتی ہو ۔ اسکی ساری تشریح اللہ کی لاریب کتاب میں ، اور عملی نمونہ اللہ کے حبیب صل اللہ علیہ وسلم کے عمل میں ہے ۔ تو پھر ابہام کہاں پہ ہے ، جو ہمیں نظام حکومت میں ، راستہ نہیں مل رہا ۔
کہ ہم نے جمہوریت کے نظام پر شہادت قبول کر لی ، اسکی خدمت کو عبادت کہہ ڈالا ۔
اللہ نے تو واضع الفاظ میں آگآہ فرما دیا کہ یہ کافر تجھے تیرے دین سے پھیرنے کی تگ و دو کرتے رہیں گے ، جب تک تو انکے بہکاوے میں نہیں آجاتا ۔
کیا یہ جمہوریت ہمیں دین سے پھیر کر کافر کے نظام کی طرف نہیں لے جا رہی ۔
ارے تم دین کی باتیں کرنے والے تو قران کو سمجھتے تھے ۔ پھر تم نے دین کی خدمت کا جہاد چھوڑ کر کفر کے نظام کا جھنڈا کیوں پکڑ لیا ۔ اگر بہک ہی گئے ہو تو قوم کو جمہوریت کا اسلامی لباس پہنانے پر کیوں تلے بیٹھے ہو ۔
سادہ ذہن کے لوگ تمہاری بات سنتے ہیں ، انکو بہکا کر اپنے لئے بھی اللہ کا غضب خرید رہے ہو اور انکو بھی اسی بھٹی کا ایندھن کیوں بنا رہے ہو ۔
خدا را رحم کرو قوم پر ۔ چند سیاسی سیٹوں کے لئے یہ ظلم مت کرو ۔ مت جوڑو جمہوریت کو ، اسلام کے ساتھ ۔
کیا معلوم کونسا سانس آخری ہچکی ہو ۔ وہ تمام مدبر ، جو ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر ، صحابہ کے دور کو جمہوریت سے جوڑنے ، بے سروپا کے حوالہ جات جمع کر کے ، اپنی علمیت کو سادہ لوح لوگوں کو ورغلانے میں لگ گئے ہیں ، یاد رکھیں کہ انہیں نہ عنان اقتدار ملے گی ، اور رہی سہی عزت و احترام کا جنازہ الگ سے اٹھ جائے گا ۔ انہیں جو توقیر ملی ہوئی ہے ، وہ صرف اور صرف اسلام سے وابستگی کے باعث ہے ۔ اللہ کے دین سے مذاق ناقابل معافی جرم ہے ۔ جس کی سزا رسوائی ہے ۔ امت مسلمہ اسکا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ آپ سب جو اسلام کی چھتری تلے پناہ گزیں ہو ۔ اسکا حق ادا کرو ۔ بہت شکریہ
ازاد ہاشمی
Thursday, 13 April 2017
اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کے نام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment