Sunday, 9 April 2017

ٹرمپ اور امریکہ

" ٹرمپ  اور امریکہ"
ہم نے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ایسا نشہ پلا دیا ہے ، کہ اب یہ صلاحیت ہمیشہ سوئی رہتی ہے ۔ فکر مند ہوئے بیٹھے ہیں کہ پتہ نہیں اب کیا سے کیا ہو جائے . اسلام سے نفرت کا یہ دیو اقتدار میں آگیا ہے ۔ میڈیا پر بیٹھے دانشور طرح طرح کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں ۔ ہمارے رہنماؤں کر کرتوتوں سے پہلے ہی خوف کی کبھی نہ ختم ہونے والی فضا قائم ہو چکی ہے ۔ اب ایک ٹرمپ سے قوم کو ڈرایا جا رہا ہے ۔ امریکی ویزوں پر پابندی ، بھیک بھی رک سکتی ہے ، ہمارا مستقبل بھی بگڑ جائے گا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
امریکہ مسلمانوں کا دوست کب تھا ۔ جو بھی صدر آیا اس نے دنیا میں امن ہونے ہی کب دیا ۔ ایک کالا آیا تو اس نے کالوں کی کیا عاقبت سنواری ۔ مسلمان آیا تو کونسا اسلام سے اخلاص برتتا رہا ۔ کس نے ہماری امداد کی ۔ ہماری قومی شناخت مسخ کرنے کیلئے  دی جانے والی امداد کونسی مہربانی تھی ۔ ہمیں صدیوں کے لئے ایسی چپقلش میں جھونک دیا جس سے ہمارا کوئی ناطہ نہیں تھا ۔ ہم سے بڑی جاہل قوم پوری دنیا میں نہیں ۔ امریکہ نے ویتنام  ، شمالی کوریا کا کیا بگاڑ لیا ۔ ہم کیوں خوفزدہ ہیں ۔ ٹرمپ امریکنوں کی آواز ہے ۔ امریکن جو چاہتے تھے وہ واضع طور پر سامنے آگیا ۔
اب واویلا کیوں ۔ اپنی راہ کا دانشمندی سے تعین کریں اور بس ۔
شکریہ
ازاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment