" ٹرمپ امریکی سوچ "
ہم سمجھتے تھے ، ہماری قومی سوچ انحطاط کا شکار ہے ، ہماری عوام سیاسی پختگی سے عاری ہے ، ہم شعوری طور پر پستگی کی سطح پر ہیں ۔ جس وجہ سے ہر بار پیشہ ور بد دیانت لوگوں کو اپنے سر کا تاج بنا لیتے ہیں ۔
کیا عجیب اتفاق ہے کہ دنیا کی بہترین با شعور قوم امریکہ، ہم پر بازی لے گئی ۔ انہوں نے ایسا متعصب انسان اپنی قوم کی شناخت بنا ڈالا ، جو ایوان صدر میں بیٹھ کر بھی دنگل کر رہا ہے ۔ جس کی نظر میں صرف امریکی ہی انسان ہیں ، اور ان امریکنوں میں بھی صرف گورے اور ان گوروں میں بھی صرف عیسائی ۔ سیکولر سوچ ، انسانی مساوات کا پرچار ، انسان کے حقوق ، دنیا میں امن کے دیوتا ، کبھی اس روپ میں میں دکھائی دیں گے ۔ گمان بھی نہیں تھا ۔ ایسی ہی ایک سوچ بھارت میں حکمران بنی ، اسرائیل میں بھی اسی طرح کا حکمران آیا ۔
اس میں تعجب ہونے کی کوئی بات نہیں ۔ کہتے ہیں جمہوریت عوام کی آواز ہوتی ہے ، عوامی سوچ کی عکاس ہوتی ہے ، عوام کے کردار کی تصویر کشی کرتی ہے ۔ گویا تعصب کا مظہر یہ شخص ، اکیلا نہیں کروڑوں مہذب لوگ اسکی پشت پر ہیں ، جو صرف گورے ، عیسائی امریکنوں کو انسان مانتے ہیں ۔
حماقت کی اس آواز سے کروڑوں انسان طبقاتی نفرت میں الجھ جائیں گے ۔ ہے کوئی جو انکار کر سکے کہ اسلام واحد راستہ ہے جو صرف جوڑتا ہے توڑتا نہیں ۔
آپ کیا کہتے ہیں ۔
شکریہ
ازاد ہاشمی
Sunday, 9 April 2017
ٹرمپ امریکی سوچ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment