" توبہ کا وقت "
اللہ کے کرم اور رحمت کا اندازہ لگانا امکانات میں نہیں ۔ وہ اسقدر کریم ہے کہ جو اسکی ذات پر یقین نہیں بھی رکھتے ، جو پتھر کو ، سانپ اور بندر کو رب مانتے ہیں ، جو آگ کی پرستش کرتے ہیں ، سب کو اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے ۔ اسقدر رحم کرنے والی ذات کہ اسکے حقوق سے روگردانی کرنے والے کو بھی توبہ کے دروازے پر آتے ہی معاف کر دیتا ہے ۔
ہم نے بحیثیت قوم ، بحیثیت امت محمدی ، اسکے احکامات سے انکار اور سرکشی کی انتہا کر رکھی ہے ۔ وہ رب جس نے کئی امتوں کو محض ایک گناہ پر عذاب دے ڈالا ، اب ہمیں ان تمام گناہوں کے سر زد کرنے پر بھی چھوٹ دے رکھی ہے ، تو اسکا قطعی مطلب نہیں کہ ہم سرکشی کی حدیں توڑ ڈالیں ۔ یہ بھی اسکی رحمت ہے کہ ہمیں توبہ کا وقت دے رکھا ہے ۔
ہم نے سود کو اپنے خون کا حصہ بنا لیا ، اسکا نظام چھوڑ کر یہود کا نظام اختیار کر لیا ، اسکی عبادت چھوڑ کر طاقتور قوموں کے سامنے جھک گئے ، طاقت کے زور پر غریب کا خون نچوڑ لیا ، حد تو یہ ہے کہ یتیموں کیلئے ملنے والی زکوٰة کو اپنی ذات پر خرچ کر ڈالا ، عوام کے وسائل کو اپنے کاروبار بنا ڈالا ، اپنی نشست و برخاست میں شراب کو لازم کر لیا ، زنا ہماری محفلوں کی زینت بن گیا ۔
یہ توبہ کا وقت ہے ، اصلاح کا وقت ہے ، اپنے اعمال کو سلجھانے کا وقت ہے ۔ اللہ سے اپنے اعمال کی ندامت کا اظہار کرنے کا وقت ہے ۔ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ۔ آئیے توبہ کریں تاکہ اللہ پھر سے ہمیں عہد رفتہ کی معزز قوم بنا دے ۔
شکریہ
آزاد ہاشمی
Sunday, 9 April 2017
توبہ کا وقت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment