" قادیانیوں پر عتاب "
عقیدہ , مذہب , ایمان اور مسلک ہر کسی کی اپنی سوچ اور صوابدید ہے . صحیح اور غلط پر اپنی اپنی تحقیق کا حق ہر کسی کو ہے . سیاسی نمائندے اگر کسی کو کافر قرار دے دیں تو یہ کسی مسلک کی حق تلفی بھی ہے اور زور زبردستی بھی . قادیانیوں کے عقائد پر پورا سیاسی , مذہبی اور سوشل میڈیا متحرک نظر آ رہا ہے . وہ اپنی تنظیم سازی میں , اس حد تک آگے جا چکے ہیں . کہ پوری دنیا میں انکے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا . انہیں امن کی پہچان مانا جاتا ہے . تنظیم کے لحاظ سے خلافت کو اصل میں کارفرما دیکھنا ہو تو انکی تنظیم سر فہرست ہے . مجال نہیں کہ کوئی اپنے سربراہ کی بات سے انحراف کرے . اگر ان کے عقائد مسلم دنیا سے متضاد ہیں , کفر ہیں , توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں . تو عقائد پر مثبت طریقے سے بحث و تمحیص اور مسلمانوں کو اگاہی کا فریضہ ادا کرنا مناسب ہے یا کندھے پہ کلہاڑی رکھ لینا موزوں ہے . اگر یہ سچ ہے کہ انہوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں تو اسکے ثبوت عدالت میں رکھے جائیں , ایجینسیوں کو دئیے جائیں . عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے . عالمی امن کے مذاکروں میں ان کو بلایا جاتا ہے , سنا جاتا ہے اور تسلیم کیا جاتا ہے . یہ سب اس کردار کی وجہ سے ہے , اس شائستگی کی وجہ سے ہے , جو ان لوگوں نے اپنا رکھی ہے .
مسلمان کی پہچان اسکا کردار ہے . اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے اپنے کردار سے کفر کو شکست دی . اس اسوہ کو بھول کر دشنام سازی کی راہ اختیار کر لینے سے قادیانیت کا کیا بگڑا .
پوری دنیا میں انکا نیٹ ورک پھیل رہا ہے . افریقہ , ایشیا , یورپ , آسٹریلیا اور امریکہ میں انکے عبادت خانوں میں اذان بھی دیتے ہیں اور نماز بھی پڑھتے ہیں . کلمہ پڑھتے ہیں , قران کی تلاوت کرتے ہیں .
کسی ایک خطے میں انکے خلاف کوئی ایک شکایت نہیں . کیا رائے ہے کہ دیکھنے والے اسلام کے قریب تر کسے سمجھیں گے .
" لکم دینکم ولی الدین " کو اختیار کریں . یا پھر ان سے مذاکرے کریں , انہیں سنیں اور انکو سنائیں . یہ اسلام کی راہ ہے .
اسمبلی کے اندر کردار ساز لوگ ہوں تو انکی رائے تسلیم کی جائے گی . مگر جہاں چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں , وہاں کونسی مثبت امید رکھی جا سکتی ہے .
اسلامی فکر سے معاشرے کو سنوارنے کی کوشش میں کوئی آگے نہیں آتا . فرقہ ورانہ آگ بھڑکانے کیلئے ہر کوئی کمر بستہ ہے .
امید کروں گا کہ کفر کا فتوی دینے سے پہلے تحریر کو اسکے سیاق و سباق میں پڑھ لیا جائے .
ازاد ھاشمی
Wednesday, 1 November 2017
قادیانیوں پر عتاب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment