Sunday, 29 July 2018

رحمٰن کی نعمتیں 1

" رحمٰن کی نعمتیں( ١ )"
سورہ الرحمٰن میں اللہ تعالیٰ نے جس پہلی رحمت کا ذکر فرمایا ہے ۔ وہ
" علم القرآن " ہے ۔ مشرکین مکہ اپنے اپنے اپنے بتوں سے کچھ  مخصوص خوبیاں جوڑے بیٹھے تھے ۔ جن میں  " علم و شعور " دینے کا کوئی بھی بت موجود نہیں تھا ۔ علم و آگہی انسان کی اولین ضرورت ہوتی ہے  ، یہی وہ خوبی ہے جو انسان کو اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کرتی ہے ۔ اس وصف کو سب سے پہلے بیان کرتے ہوئے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمایا
" وہی ہے رحمٰن ہے جس نے قرآن کی تعلیم دی ، قرآن سکھایا "
قرآن کی تعلیم اولین نعمت ہے ، جسے آج ہم مسلمان بھلائے بیٹھے ہیں ۔ تعلیم رموز تحریر کو جاننے اور سمجھنے کا نام ہے ۔ پڑھ لینا ، دہرا لینا ، یاد کر لینا تعلیم کیطرف اٹھنے والے اقدام ہیں ، تعلیم نہیں ۔ اللہ کا یہ احسان کہ ہمیں قرآن عطا ہوا ، ہماری سرکشی ، حماقت اور نادانی کہ ہم نے اس نعمت سے استفادہ نہیں کیا ۔
آزاد ھاشمی
٢٥ جولائی ٢٠١٨

No comments:

Post a Comment