Saturday, 30 June 2018

" ہوش کرو ! کیسا مقابلہ "

" ہوش کرو ! کیسا مقابلہ "
کچھ دوست حب رسول میں دیوانہ وار تمام مسلمان دوستوں کو ایک لنک بھیج رہے ہیں ۔ جس میں دنیا کے دس بڑے انسانوں کے درمیان مقابلہ کروایا جا رہا ہے کہ پہلے نمبر پر کون ہو گا ۔ ان دس لوگوں میں شیواجی ، مہاتما گاندھی ، بھگت سنگھ ، مہاتما بدھ ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، بی آر امبندھکار ، سوامی ویوکنند ، اشوکا ، مدر ٹریسا ، نیلسن منڈیلا ، سچن ٹنڈولکر ، وغیرہ وغیرہ شامل ہیں اور انہی میں اللہ کے پیارے حبیب ، سرور کائنات حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو بھی شامل رکھا گیا ہے ۔
ان ناموں کو جاننے کے بعد ، یہ شک باقی نہیں رہ جاتا کہ کافر اپنی مکروہ سوچ سے ہمارے نبی پاک کو ان عام سطح کی شخصیات کے مقابل کھڑا کر رہے ہیں ۔ یہ کسی عیسائی عقیدے کے شخص کی مکروہ سوچ نہیں ہو سکتی ، کیونکہ انبیاء کا تقابل کبھی عام لیڈر سے نہیں ہوا کرتا ۔ اس لنک کو آگے بڑھانے میں ، ہم مسلمان اپنے دماغ کیوں استعمال نہیں کرتے کہ ہمارے نبی پاک کو لوگوں کے ووٹوں کی ضرورت کیوں پڑھ گئی کہ ہم ووٹوں سے ثابت کریں کہ ہمارے نبی پہلے نمبر پر ہیں ۔ جو نبیوں کی سرداری پہ فائز ہے اسے عام انسان سے تقابل کرنا بھی توہین ہے ۔
خدا را ایسی سازشوں میں حصہ دار مت بنیں ۔ جس نے یہ لنک چلایا ہے ، اسے سرزنش کی ضرورت ہے ۔ از راہ کرم غور کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اس سازش سے اگاہ فرمائیں ۔ نا کہ ووٹنگ کروائیں ۔
بہت شکریہ
ازاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment