" آصف علی زرداری کے نام "
السلام و علیکم ، عوام کی رائے سے قطع نظر آپ
کی توجہ چند ایسی خوبیوں کی طرف مبذول کرانا چایتا ہوں ، جو صرف آپ کا طرہ امتیاز
ہیں - کسی دوسرے لیڈر میں نہیں - اگر آپ جو اکٹھا کر چکے ہیں اسی پر اکتفا کر لیں
، اور اپنی جملہ خدا داد صلاحیتیں قوم کی فلاح پر مرکوز کر دیں - بھٹو کے دو تین
نعروں نے
" روٹی کپڑا اور مکان "
" ہاری کی زمین ہاری کی ہی رہے گی
"
" مساویانہ دولت کی تقسیم "
اسے امر کر دیا -
آپ کو ذہنوں کو قابو کرنے , اپنے مقاصد کا
حصول , مخالف کی شاطرانہ چالوں سے کھیلنے اور نہایت مہارت سے جیتنے ,
مخالفین کی نفسیات کو جانچنے , انہیں خریدنے
اور بیچنے کا پورا ہنر آتا ہے - یہ سب کسی بھی دوسرے لیڈر کی پہنچ سے باہر
ہے - وقت نہ جانے کب زندگی کو فل سٹاپ لگا دے. یہ دنیا کا مال دھرا کا دھرا رہ جاے
- کچھ قوم کے لئے کر جاؤ , کچھ آخرت کے لئے کما لو - ایک کام جو نہ ملا کے بس میں
ہے , نہ لیڈروں کی سوچ میں ہے , مگر قوم بہت بیقراری سے منتظر ہے کہ کوئی مسیحا اے
جو اسلامی نظام کے نفاز پر عملی قدم اٹھاے -
شائد میری یہ تحریر ایک خوبصورت مذاق سمجھی
جاے , اسے دیوانگی بھی کہا جا سکتا ہے , مگر مجھے یقین ہے کہ اگر آپ صدق دل سے
کریں گے تو الله معاف کرنے والا ہے - قوم بھی ماضی کا حساب نہیں مانگے گی -
کاش آپ کو یہ سمجھ آ جاے -
شکریہ
آزاد ہاشمی
No comments:
Post a Comment