Monday, 5 February 2018

علماء توجہ کریں

" علماء توجہ کریں "
ایک صاحب نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
"حضرت آدم کے بیٹے قابیل نے ہابیل کو قتل کیا۔ کیا اُس کو سزا دی گئی۔
کیا سارے انسان اُسی کی اولاد ہیں؟ 
جواب ضرور دیجیے "
ایسی ہی ایک بحث ایک اور صاحب ، اسی طرح کے سوالوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ جسکا تذکرہ میں نے اپنی ایک پوسٹ " علماء غور کریں " میں کیا تھا ۔
ایسے سوال کسی علمی حصول کیلئے نہیں ، اسلامی معاملات اور تعلیمات میں شکوک پیدا کرنے کیلئے کئے جاتے ہیں ۔ مذکورہ سوال میں ، تمام انسان ایک قاتل  " قابیل " کی اولاد ہیں ۔ پیغام کیا ہے اس سوال میں ، تمام اہل علم اندازہ کر سکتے ہیں ۔ ایک صاحب جن کا نام ڈاکٹر عصر الاسلام ہے ، وہ قرآنی آیات کا ترجمہ اور تشریح کچھ اس انداز میں کر رہے ہیں کہ قران میں " خنزیر " کا اشارہ علماء کیطرف ہے کسی جانور کی طرف نہیں ۔ یو ٹیوب پہ ایسی بیشمار دیگر تشریحات بھی کر رہے ہیں ۔
گذارش ہے ، کہ " کافر کافر " کا کھیل بہت ہو گیا ۔ مسالک سے منافرت کافی ہو گئی ، قتل و غارت گری کا جہاد بھی جی بھر کے کر لیا ۔ جمہوریت اور ووٹوں کی سیاست کے دھرنے بھی بہت ہوئے ۔ اب اصل معرکہ ان خبائث کے خلاف ہونا لازم ہے ۔
اللہ نے آپ تمام علماء ، مبلغین اور اہل فکر و دانش پر علم عطا کر کے بہت بڑا انعام کر رکھا ہے ۔ اس انعام کا حق ادا کریں ۔ طاغوت کے ان حملوں کیلئے حجروں سے باہر آئیں ۔ عوام کو بہکانے کا عمل بہت تیز ہے اور یہ کام جو یہودی نہ کر سکا ، ملحدین کو مشکل نظر آیا ۔ مسلمان محققین نے شروع کر دیا ہے ۔ اسکے اثرات بہت زود اثر ہیں ۔
دوست اس پیغام کو جتنا عام کر سکتے ہیں ، کریں ۔ شاید چند لوگ آگے بڑھ کے ان کفر کے کارندوں کو روکیں ۔ سیاسی بحث سے ہٹ کر اس پر توجہ دینے لگیں ۔
بہت بہت شکریہ
آزاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment