Friday, 9 February 2018

مشاہد حسین کے نام

" مشاہد حسین  کے نام "
محترم ! آپ کی درازئی عمر کیلئے دعا گو ہوں ۔ سنا ہے آپ سید بھی ہیں ۔ سنا ہے آپ نہایت تعلیم یافتہ بھی ہیں اور اچھے علم و دانش کے انسان ہیں ۔ یہ بھی سنا ہے کہ آپ اخلاقیات کے مالک بھی ہیں ۔ اتنی ساری خوبیوں کے ساتھ آپ کی سیاسی قلابازیاں سمجھ نہیں آرہی تھیں ، سوچا آپ سے پوچھ لیا جائے اور اپنی بدلتی رائے کا کوئی سبب تو ہاتھ میں ہو ۔ آپ کچھ عرصہ پہلے نواز شریف کی سیاست کا اہم رول تھے ، پھر آپ کو اللہ نے فکر دی کہ اقتدار کی ھما چوہدریوں کے سر پر بیٹھنے والی ہے ، آپ چوہدریوں کی گود میں جا بیٹھے ۔ اب پھر چھلانگ لگائی اور سینٹ کی ایک سیٹ کی ہوس میں پھر نواز شریف کے ساتھ آ دھمکے ۔ آپ کی ساری خوبیاں جو میرے نظر میں آپ کا سرمایہ تھیں ، ایک دنیاوی ہوس تلے دب گئیں ۔ آپ نے سادات کی لاج ہی رکھ لی ہوتی ، کہ بہت ساری کرپشن میں ثابت شدہ شخص کی ڈھارس میں کھڑے ہو جانا تو سادات کی شان نہیں ۔ یہ سارا علم و شعور آپ کو اتنا بھی نہیں سکھا سکا کہ انسان کا کردار اسطرح کی اڑانوں سے داغدار ہو کر رہ جاتا ۔ حیران ہوں کہ آپ جیسے ٹوپی بدل لوگ سینٹ میں بیٹھ کر ملک کی بھلائی میں کیا کردار ادا کریں گے ۔ محترم ! ہر انسان کو اللہ نے ضمیر نام کی حس سے نواز رکھا ہے ، جو ہر برائی پہ گھنٹی بجا دیتی ہے ۔ کیا آپ کے پاس یہ حس نہیں تھی ۔ یا اس نے گھنٹی بجانا چھوڑ دی ہے ۔ ایک مہربانی فرمائیں ، سینٹ میں بیٹھ کے اسے اللہ کی عطاء سمجھ کر سچ کے ساتھ رہنا ۔ نواز شریف کا احسان مان کر ملک دشمنی نہ کرنا ۔ قوم بہت مایوس ہے ۔
والسلام
آزاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment