Monday, 23 April 2018

دعائے قنوت 4

"دعائے قنوت ، اللہ سے وعدہ ٤ "
اب ہم جو اقرار اور دعوی کرنے جا رہےہیں ، وہ ایمان کی انتہائی اہم ضرورت ہے ۔ ہم کہتے ہیں :
"وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ "
( اور ہم الگ کرتے ہیں ۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے ۔)
ایمان کا کامل درجہ یہی ہے کہ ہم اللہ کے نا فرمان سے قطع تعلق ہو جائیں ۔ مفادات اور مصلحت کو الگ کرتے ہوئے ، اللہ کے نافرمان سے علیحدگی اسی صورت میں ممکن ہے کہ اللہ کی محبت پوری طرح دل و دماغ پر حاوی ہو ۔ یہی نماز کا مقصد ہے ۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم نے واقعی طور پر یہ مقام حاصل کر لیا ہے ، یا صرف یہ الفاظ دہرانے تک قائم ہیں ۔ اللہ چونکہ " علیم بالذات الصدور " ہے ۔ دلوں کے چھپے ہوئے بھید بھی جانتا ہے ۔ اسلئے زبان اور دل میں فرق ہے تو اللہ کی رضا کی بجائے اسکی ناراضگی ممکن ہے ۔ ہمیں اس دعوے کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ یہی سوچ ہمیں فلاح کیطرف لیکر جائے گی ۔
آزاد ھاشمی
٢٣ اپریل ٢٠١٨

No comments:

Post a Comment