Thursday, 26 April 2018

اللہ کا حکم ہے

الله کا حکم ہے کہ
" الله کی رسی کو مضبوطی سے تھام رکھو. اور آپس میں فرقہ بندی مت کرو "
ہم نے کیا کیا اور کیا کر رہے ہیں - ہماری منفی سوچوں نے اور سازشوں نے آج جس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا ہے - کہ ہم اپنے اپنے فرقوں کی خوبیاں گنواتے نہیں تھکتے - ہمارے ایمان کا حصہ بن گیا ہے کہ فرقہ بندی سے مضبوطی سے جڑے رہنا ہے - اور اپنے اپنے فرقہ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کو غلط کہنا ہے - بڑے بڑے جلیل القدر اور نامور مذہبی سکالر بھی فرقہ بندی کی جڑوں کو مضبوط کرتے نظر آتے ہیں -
کیا یہ سب حکم ربی کے خلاف نہیں - کیا ایسی ہر کوشش کو اسلام کی خدمت  کہنا  چاہیے  یا اسلام کے خلاف سازش -
ہمارا راستہ کیا ہونا چاہیے اور کیا ہو گیا ہے -
آئیے سوچیں اور کم از کم اپنی انفرادی حد تک اس سازش کا حصہ نہ بنیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment