Sunday, 10 June 2018

آپکی توجہ چاہئیے

نہایت ادب و احترام کے ساتھ تمام مسلمانوں کی توجہ ایک اہم سازش کی طرف دلانا چاہتا ہوں - سوشل میڈیا پہ بہت سارے گروپ , جو  اسلامی تحقیق اور معلومات کا پرچار کر رہے ہیں , اور مختلف مضوعات پر بحث کرتے ہیں - ایڈمن میں کسی نہ کسی اسلامی سکالر کا نام دیا جاتا اور پھر ایسے مضوعات پر بحث کا آغاز کر دیا جاتا ہے - جس سے الله کے وجود کا انکار اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شاید کوئی ملحد بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتا ہو گا - نبی اکرم کی ذات پر بہتان ایک عام سی بات ہوتی ہے - قران کی تعلیمات میں خامیاں بتائی جاتی ہیں - احادیث کے حوالوں سے تضحیک کا پہلو تلاش کیا جاتا ہے - مسلم اکابرین کی کردار کشی بہت شدت سے کی جاتی ہے -
ایسی لغویات کبھی عیسائیت , یہودیت , بدھ مت , ہندو آزم یا کسی بھی مذھب کے بارے میں دکھائی نہیں دیتیں - یہ محض اسلیے کیا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں اسے اسلامی اقدار کو بدنام کرنے کیلیے بطور ثبوت پیش کیا جا سکے -
ہم نے فرقہ بندی , گروہی عقائد میں پہلے ہی ایسی بحثوں کا آغاز کر رکھا ہے , جس سے اسلامی رحجان میں بہتری کی بجاے کمی آئ ہے - ہم  نے ساری قوت اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر قرار دینے میں لگا رکھی ہے - اس نے اسلام دشمنوں کو تقویت دی اور آج یہ صورت حال ہے کہ ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق اسلام مخالف پروپگنڈا کر رہا ہے - اہستہ اہستہ ہمیں سمجھ ہی نہیں ایگا کہ ہماری منزل کدھر ہے - یہ وہ اہم مسلہ ہے جسے علماء کو , مذہبی طالبعلموں کو , مذھب سے وابستہ سکالرز کو اور تمام دانشوروں کو بحثیت قوم دیکھنا ہو گا - یہ ایک ایسی سازش ہے جو مسلمانوں کے نام سے مسلمانوں کے خلاف پورے شد و مد سے شروع ہے -
الله مجھے اور آپکو توفیق بخشے  کہ اس  سازش  کے  خلاف اپنا  اپنا کردار ادا کر سکیں -
آمین
آزاد ہاشمی
8 مئی 2016

No comments:

Post a Comment