" مان لیا "
چلو مان لیتے ہیں کہ محترم وزیراعظم اور انکے خاندان کا ایک ایک پیسہ ، ایک ایک جائیداد ، انکے خون پسینے اور محنت شاقہ کی کمائی ہے ۔
سب الزام سہی ۔ سب آپ سے عناد سہی ۔
مان لیتے ہیں کہ ملک سے خلوص کے سب دعوے سچے ہیں ۔ مان لیتے ہیں کہ آپ نے کوئی بد عنوانی کا ارتکاب بھی نہیں کیا ۔
پھر بھی چند سوال باقی رہ جاتے ہیں ۔ آپ نے جو حلف لیا وہ بحیثیت مسلمان لیا ۔ کیا آپ نے اسلام کے اس حکم کی تعمیل کی ، جس میں زکوٰة فرض ہے ۔ کیا آپ نے اس ساری جائداد پر واجب زکوٰة ادا کی ۔ اگر نہیں تو کیا بد عنوانی سے بڑے جرم کاارتکاب نہیں کیا ۔
اسلامی نقطہ نظر سے چھپائی گئی دولت خیانت کےزمرہ میں آتی ہے آپ نے اپنی جائداد کو کیوں چھپائے رکھا ۔ آخر وہ کیا خوف تھا کہ جو سرمایہ کاری ملک میں ہونی چاہئے تھی وہ آپ نے بیرون ملک کیوں کردی ۔ کیا آپ نے حلف نہیں لیا تھا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے ۔ کیا آپ نے حلف سے وفاداری کی ۔
دولت کے حصول کی انتہائی آرزو ایمان سے متضاد ہے ، اور ہوس زر برائی کی طرف جانے والی کھلی راہ ہے ۔ آپ نےاس راہ کا انتخاب کر کے قومی خدمت کے جذبے کی نفی نہیں کر دی ۔
شکریہ
ازاد ہاشمی
17 نومبر 2016
Sunday, 10 June 2018
چلیں مان لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment