اسلام کے خلاف سازش
|
نہایت ادب و احترام کے ساتھ تمام
مسلمانوں کی توجہ ایک اہم سازش کی طرف دلانا چاہتا ہوں - سوشل میڈیا پہ بہت سارے
گروپ , جو اسلامی تحقیق اور معلومات کا پرچار کر رہے ہیں , اور مختلف
مضوعات پر بحث کرتے ہیں - ایڈمن میں کسی نہ کسی اسلامی سکالر کا نام دیا جاتا
اور پھر ایسے مضوعات پر بحث کا آغاز کر دیا جاتا ہے - جس سے الله کے وجود کا
انکار اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شاید کوئی ملحد بھی ایسی زبان استعمال نہیں
کرتا ہو گا - نبی اکرم کی ذات پر بہتان ایک عام سی بات ہوتی ہے - قران کی
تعلیمات میں خامیاں بتائی جاتی ہیں - احادیث کے حوالوں سے تضحیک کا پہلو تلاش
کیا جاتا ہے - مسلم اکابرین کی کردار کشی بہت شدت سے کی جاتی ہے -
ایسی لغویات کبھی عیسائیت , یہودیت
, بدھ مت , ہندو آزم یا کسی بھی مذھب کے بارے میں دکھائی نہیں دیتیں - یہ محض
اسلیے کیا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں اسے اسلامی اقدار کو بدنام کرنے کیلیے
بطور ثبوت پیش کیا جا سکے -
ہم نے فرقہ بندی , گروہی عقائد میں
پہلے ہی ایسی بحثوں کا آغاز کر رکھا ہے , جس سے اسلامی رحجان میں بہتری کی بجاے
کمی آئ ہے - ہم نے ساری قوت اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر قرار دینے میں
لگا رکھی ہے - اس نے اسلام دشمنوں کو تقویت دی اور آج یہ صورت حال ہے کہ ہر کوئی
اپنی بساط کے مطابق اسلام مخالف پروپگنڈا کر رہا ہے - اہستہ اہستہ ہمیں سمجھ ہی
نہیں ایگا کہ ہماری منزل کدھر ہے - یہ وہ اہم مسلہ ہے جسے علماء کو , مذہبی
طالبعلموں کو , مذھب سے وابستہ سکالرز کو اور تمام دانشوروں کو بحثیت قوم دیکھنا
ہو گا - یہ ایک ایسی سازش ہے جو مسلمانوں کے نام سے مسلمانوں کے خلاف پورے شد و
مد سے شروع ہے -
الله مجھے اور آپکو توفیق بخشے
کہ اس سازش کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کر سکیں
-
آمین
آزاد ہاشمی
|
No comments:
Post a Comment