Tuesday, 2 May 2017

میلاد النبی پر سوشل میڈیا


میلاد النبی پر سوشل میڈیا


میلاد النبی پر سوشل میڈیا پہ بہت سارے دوست سیخ پا نظر آتے ہیں - ایسے لگتا ہے کہ الله کے حبیب کی آمد پہ خوشی کا اظہار کوئی ناقابل معافی عمل ہے - کچھ تاریخ کے عالم صحابہ کے دور سے ثابت کرنے میں لگے ہوۓ ہیں کہ  میلاد النبی منانے کی روایت ہی نہیں تھی - وغیرہ وغیرہ-
انسان گمراہی کے رستوں پہ گامزن تھا - جہالت کا گھٹا ٹاپ اندھیرا تھا - گناہ کا تصور ہی نہیں تھا - الله کے گھر پہ بت نصب تھے - ایسی صورت میں کوئی رہبر آ جاے , جو انسان کو دوزخ کی آگ سے بچا لے , جو ہدایت کی روشنی پھیلانے والا ہو - کیا ایسے وجود کی آمد خوشی کا پیغام نہیں ہو گا - اور اگر یہ خوشی والی بات ہے تو پھر اس مبارک وقت کو عید کہنے میں عذر کیا ہے - نبی کی میلاد کو خوشی کا وقت کہنے میں عذر نہیں , تو پھر اس خوشی کے اظہار میں کیا اعتراض ہے -
چلیں جن کو میلاد النبی کا اہتمام اچھا نہیں لگتا , وہ اپنے عقائد پہ قائم رہیں , اور جو اسکا اظہار کرنا چاہیں انھیں کرنے دیں -
یہ تو الله کی طرف سے ملنے والی محبت کا اظہار ہے , انداز اپنا اپنا ہے - قبولیت الله کی رضا پہ ہے - اسے انسانوں کی رضا کا پابند کرنا کسی طور درست نہیں -
الله نبی پاک کی محبت کا ثمر ہر کسی کو نصیب کرے -
آمین
آزاد ہاشم

No comments:

Post a Comment