Tuesday, 2 May 2017

سیاستدانوں کی ناکامی کے عوامل



 سیاستدانوں کی ناکامی کے عوامل
ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ ہمارے سیاستدانوں کی ناکامی کے عوامل کیا ہیں - پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اکثر شعوری طور پر پیدل ہیں , یہ زیادہ تر تو موروثی مسندوں پر براجمان ہیں , کچھ خوشحال ہونے کے سبب بطور مشغلہ اس میدان میں کود پڑتے ہیں , اور بہت سارے تجارت سمجھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں - کچھ کو مشھور ہونے کا خبط ہوتا ہے , اخبارات میں تصویریں , میڈیا پہ مذاکرے اور خوشامدیوں سے بلے بلے سننا انکی ہر بیماری کا علاج بن جاتا ہے - یہ وہ لوگ ہیں جو گزشتہ نصف صدی سے ہمارے حکمران رہے - اب چونکہ یہ اہلیت کے اعتبار انتہائی پست معیار پہ ہوتے ہیں , اب یہ اپنے ہر فیصلے  کیلیے مشیروں  , بیورو کریٹس اور  دیگر قابل اعتماد ساتھیوں کے مرھون منت ہوتے ہیں - یہی وہ سہارے ہیں جو ہمیشہ ہوا کے رخ کے ساتھ ہوتے ہیں -یہ چڑھتے  سورج کے پجاری اسی تاک میں لگے رہتے ہیں کہ کسی طرف سے اچھی  پیشکش اے اور ادھر بھاگیں - اسی ایک رحجان پر تجزیہ کریں تو آج سیاست کے میدان سواۓ چند ایک کے , تمام سیاسی کھلاڑی اسی فطرت کے نظر آئینگے -
یہ وہ بد قسمتی ہے جو ہماری قوم کا مقدر بن گئی ہے - مل کر چوری کرنے والے لٹیرے لوٹتے رہتے ہیں , مدت قریب آتی ہے تو ایک دوسرے پہ الزامات لگا کر قوم کو پھر بیوقوف بنانے لگتے ہیں - اب جمہوریت کی بنسری بجانے والے سبھی ایک جیسے ہیں , سوجھ بوجھ والے 67  فیصد الگ بیٹھ جاتے ہیں اور 33 فیصد اپنی اپنی ترجیحات پہ انہی میں سے کسی نہ کسی کو ملک اور  قوم کی تقدیر سے کھیلنے کا ایک اور موقع دے دیتے ہیں - یہ با شعور لوگوں کی اکثریت جو خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے , اگر یہی لوگ فعال ہو جایں تو سارے سیاسی کھلاڑی خود بخود بے اثر ہو جاینگے - سیاسی پنڈتوں کی تحریک مجرمانہ ہے تو با شعور لوگوں کی خاموشی مجرمانہ ہے -
اس حقیقت کو تسلیم کر لینا ہی ہماری نسلوں کی بہتری ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی 

No comments:

Post a Comment