Tuesday, 2 May 2017

کرپشن پہ سزائے موت‎



کرپشن پہ سزائے موت




" کرپشن پہ سزایے موت ہونی چاہیے , اسمبلی کو یہ بل پاس کرنا چاہیے "
یہ وہ نیا پیغام ہے , جو بھولے بھالے ,  سیدھے سادے اور پرانے وقتوں کے مجنوں لوگ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں -پہلی  بات تو یہ کہ اسمبلی میں بیٹھنے والوں میں کتنے ہوں گے , جن کے ہاتھ صاف ہوں گے - اور وہ کون پاگل ہو گا جو لاکھوں روپے خرچ کر کے اسمبلی کا ممبر بنے گا اور پھر کرپشن کی گنگا میں نہاے بغیر رہے گا - کون پاگل ہو گا جو اپنے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈالنا پسند کرے گا -
بڑے بڑے محکموں کے اکثر افسران اور اہلکار اگر کرپشن پہ پھانسی لگنے لگیں گے , تو بہت سارے محکمے با لکل  خالی ہو جاینگے کیونکہ بہت سارے محکموں کا کوئی کام ہی نہیں صرف کرپشن کام ہے -
میرے ایک دیرینہ دوست ہیں , جو پولیس میں بڑے افسر ہیں - یہ پوسٹ انہوں نے بھی لگائی کہ کرپشن پہ سزاۓ موت ہونی چاہیے - میں سمجھا کہ وہ اپنے سب پیٹی بھائیوں سے ناراض ہیں - کون چاہے گا کہ زندگی بھر کے دوست کرپشن پہ مار دیے جایں -
اتنی قتل و غارتگری نہیں ہونی چاہیے - اسلیے ہمارے بھولے بھالے دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مطالبے کو جلد از جلد واپس لے لیں - بہت مہربانی ہو گی -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment