کرپشن کیا ہے
|
کرپشن کیا ہے ? ہم رشوت لینے اور
دینے کو کرپشن سمجھتے ہیں - کرپشن کا مفھوم پوری طرح معلوم ہی نہیں -
ہر وہ عمل جو قانونی , سماجی ,
معاشرتی , اخلاقی اور مذہبی قوانین و ضوابط سے ہٹ کر ہو , کرپشن کے زمرے میں آتا
ہے -
ایک وکیل جو اچھی طرح سے جانتا کہ
اسکا کلائنٹ غلط ہے اور قانون شکنی کا مرتکب ہے , اسے بچانے کی ہر کوشش کرپشن ہے
- یہ وہ ایسی کرپشن ہے جس نے عدالتی نظام کی بنیاد کھوکھلی کر دی ہے - یہی وہ
مہارت ہے جو ایک وکیل کو بڑا وکیل بناتی ہے - جج بھی سب جانتے ہوۓ انصاف سے ہٹ
کر فیصلہ کرے تو یہ بھی کرپشن ہے -
ہم جانتے ہوۓ بھی کہ ہمارا
حمایت یافتہ امیدوار بد دیانت , شرابی , زانی اور بد کردار ہے - ووٹ دیتے ہیں تو
یہ بھی کرپشن ہے -
ایک مذہبی جماعت اگر مذہب کے نام پر
حاصل کیے گئے وسائل کو سیاست کے لئے استعمال کرے تو یہ بھی کرپشن ہے -
اگر اسمبلیاں قانون سازی میں جھول
رکھیں تو اسے بھی کرپشن ہی کہا جاے گا -
ایک مزدور اگر اپنی ڈیوٹی پوری طرح
سے نہیں کرے گا یا کارخانہ دار مزدور کو پوری اجرت نہیں دیتا , تو یہ سب بھی
کرپشن ہی ہے -
اگر ہم کرپشن کے اصل مفھوم کو سمجھ
جایں تو اندازہ کرنا مشکل نہیں , کہ ہم سب کسی نہ کسی طرح کرپشن کا حصہ ہیں -
سوال یہ ہے کہ اب اس بیماری کا علاج
کیسے ہو -
اسلام ایک ایسا نظام ہے , جو ایک
معاشرے کی اجتماعی اور انفرادی اصلاح کرتا ہے - مگر ہم نے اسلام کو نماز , روزہ
, حج اور دیگر عبادات تک محدود کر دیا ہے -
اگر ہم حقیقی طور پر کرپشن کا خاتمہ
چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی اپنی ذات کا احتساب کرنا ہو گا -
کسی ایک ادارے کی اصلاح کرنے سے کچھ
نہیں ہو گا -
اے کاش ! ہم سمجھنے کی کوشش کریں -
آزاد ہاشمی
|
No comments:
Post a Comment