Tuesday, 2 May 2017

شرک , کفر اور منافقت "

" شرک , کفر اور منافقت  "
الله کی صفات میں کسی دوسرے کو شریک کرنا شرک ہے -
الله نے جن کاموں سے روکا , وہ کرنا - اور جن کاموں کے کرنے کا حکم دیا , وہ نہ کرنا - کفر ہے -
عمل اور علم میں تضاد کا نام منافقت ہے -
الله قادر مطلق , ہم نے امریکہ کو ہر قدرت تسلیم کر لیا - زندگی اور موت الله کا اختیار ہم نے اپنے ہاتھوں  میں بندوق اٹھا لی اور موت بانٹنے لگے , الله رازق و خالق ہم نے بندوں کے آگے ہاتھ پھیلا دیے , معبود صرف الله ہم نے ضرورتوں کو سجدے کرنا شروع کر دیے , حکمرانی الله کی ہم نے اپنا دستور لاگو کر دیا , پرستش صرف الله کی ہم نے انسانوں کو پوجنا شروع کر دیا -
الله نے سود کو حرام کر دیا ہم نے اپنا نظام بنا لیا , الله نے بے حیائی سے روکا ہم نے اسے ترقی مان لیا , الله نے نا حق قتل سے روکا ہم نے جہاد کا نام دے ڈالا - الله نے تفرقہ کو فساد کہا ہم نے عقیدہ بنا لیا - الله نے ریا سے اجتناب کو کہا ہم نے عبادت کو اپنی تشہیر کر دیا - الله نے خیرات کو چھپانے کا حکم دیا ہم نے خیرات کا فوٹو سیشن کیا -
ہم سب کو توجہ کرنا ہو گی , اپنا اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ ہم شرک , کفر یا منافقت سے جانتے ہوۓ یا انجانے میں آلودہ تو نہیں - اپنی اپنی اصلاح ضروری ہے - وقت اور موت کی گھنٹی کبھی بھی بج سکتی ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment